محنت اور روزگار کی وزارت
غیر منظم اور منظم، دونوں شعبوں میں ورکروں کی بہبود اہم ہے اور سرکار صنفی انصاف اور آسان زندگی کے ساتھ ساتھ کاروبار میں آسانی ہو، یقینی بنانے کے تئیں کام کر رہی ہے:جناب بھوپندر یادو
Posted On:
20 OCT 2021 6:06PM by PIB Delhi
چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کا ایک تجدید شدہ لوگو کا آغاز محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کیا۔ یہ تنظیم 1945 میں تشکیل دی گئی تھی، جو مرکزی صنعتی تعلقات کی مشینری (سی آئی آر ایم) کے طور پر بھی معروف ہے۔ اس موقع پر محنت اور روز گار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی اور سکریٹری (ایل اینڈ ای) جناب سنیل برتھوال بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت سرکار صنفی انصاف اور آسان زندگی کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کسی تنظیم کا لوگو ،اس کی علامت ہوتی ہے اور وہ اس کے نظر یہ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئے لیبر ضابطے، تحفظ، صحت اور بہبود کی گنجائشوں پر عمل در آمد کے لئے سی ایل سی تنظیم کی ذمہ داریوں میں اضافہ کریں گے، جو خاص طور پر غیر منظم ورکروں کے ساتھ ساتھ منظم ورکروں کے لئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف غیر منظم ورکروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہئے بلکہ اُن کی زندگی اور کام کرنے کا ماحول بھی محفوظ ہونا چاہئے۔
جناب یادو نے کہا ’’ نئے ضابطے ،حکام کی تسہیل کار کی حیثیت سے اضافی ذمہ داری فراہم کرتا ہے، جو آجروں کو معلومات فراہم کرکے اور ورکروں کے مابین بہبود ، تحفظ اور نئے ضابطوں میں فراہم کردہ صحت کی گنجائشوں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے قانون کے مطابق عمل در آمد کرانے کے لئے ہوگی۔ اب آئی ٹی سے لیس نظام ،قانون کی پیروی کرنے کے لئے ،الیکٹرانک نظام کے ذریعے، آجروں کی مدد کرے گا۔
ای-شرم پورٹل پر خطاب کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ اس سے قبل غیر منظم ورکروں کا اعداد وشمار دستیاب نہیں تھا۔ اب سرکار نے ای-شرم پورٹل کا آغاز کیا ہے اور تمام عہدے داران خشوع وخضوع کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور بہت ہی قلیل مدت کے اندر 4 کروڑ سے زیادہ غیر منظم ورکر ای- شرم پورٹل پر رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔
سکریٹری ( ایل اینڈ ای) جناب سنیل برتھوال نے کہا کہ سی ایل سی کی تنظیم ،مربوط صنعتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور لیبر قوانین کے نفاذ اور زمینی سطح پر قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے میں اہم کام انجام دے رہی ہے۔ نئے لیبر ضابطے سی ایل سی تنظیم کی ذمہ داری میں اضافہ کریں گے، جو ورکروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی میں توازن پیدا کرے گی۔ سکریٹری موصوف نے اجاگر کیا کہ اب آئی ٹی سے لیس نظام آجروں کو قانون کی پاسداری الیکٹرانک نظام کے ذریعے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
چیف لیبر کمشنر (مرکزی) جناب ڈی پی ایس نیگی نے کہا کہ افسران سنجیدگی اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ای-شرم پورٹل پر غیر منظم ورکروں کے اندراج کے لئے آگاہی کے کیمپ منعقد کر رہے ہیں، جو اُن کی عام ڈیوٹی کے علاوہ کی سرگرمی ہے ۔
چیف لیبر کمشنر (مرکزی) تنظیم کا قیام 1945 میں کیا گیا تھا، جو مرکزی صنعتی تعلقات کی مشینری (سی آئی آر ایم) کے طور پر بھی معروف ہے، اور جو لیبر اور روز گار کی وزارت کے دفتر کے ساتھ منسلک ہے۔ سی آئی آر ایم کے سربراہ چیف لیبر کمشنر (مرکزی) ہیں۔ یہ ایک مخصوص تنظیم ہے اور مختلف کام انجام دیتی ہے:
مربوط صنعتی تعلقات برقرار رکھنا، لیبر قوانین پر عمل در آمد اور ان کا نفاذ، ورکروں کی شکایات کا ازالہ کرنا، ورکروں کی بہبود، ملک میں مرکزی ٹریڈ یونین کی رکنیت کی تصدیق کرنا۔
لوگو، تنظیم کی شناخت ہوتی ہے، اس سے قبل سی ایل سی (سی) تنظیم کا کوئی لوگو نہیں تھا۔ او / او سی ایل سی (سی) نے سال 2016 میں ایک لوگو اختیار کیا تھا۔ اب اس لوگو میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کا مقصد تنظیم کے مقاصد کی واضح طور پر عکاسی کرنا ہے۔ نیز دیگر بہتری کے کام بھی کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع- ق ر)
U-12055
(Release ID: 1765393)
Visitor Counter : 179