محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او میں اگست کے مہینے میں 14.81 لاکھ سبسکرائبرز شامل ہوئے


اگست میں شامل ہونے والے تقریباً 50 فیصد سبسکرائبر تازہ روزگار تلاش کرنے والے ہیں

Posted On: 20 OCT 2021 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20  اکتوبر، 2021/20 اکتوبر 2021 کو جاری کیے گئے ای پی ایف او کے اجرتوں سے متعلق  عبوری اعداد و شمار میں اجاگر کیا گیا ہے کہ اگست 2021 مہینے کے دوران تقریباً 14.81 لاکھ سبسکرائبر شامل ہوئے ہیں ۔ ان اعداد و شمار سے رواں مالی سال کے شروع کے پانچ مہینوں کے لیے پے رول میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔ اگست ، 2021 کے لیے سبسکرائبر کی تعداد میں  اس سے پہلے کے مہینے جولائی ، 2021 کے مقابلے  12.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

کل 14.81 لاکھ سبسکرائبرز میں سے تقریباً 9 اعشاریہ ایک نو لاکھ نئے ارکان نے پہلی مرتبہ ای پی ایف او کے سب کے لیے گزر بسر کے تحت شمولیت اختیار کی ہے۔ تقریباً 5 اعشاریہ چھ دو لاکھ سبسکرائبر ای پی ایف او سے الگ ہوئے لیکن انہوں نے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت آنے والے اداروں میں روزگار تبدیل کر کے ان میں شمولیت اختیار کی۔ سبسکرائبرز نے حتمی طور پر خود کو الگ کرنے کی درخواست دینے کے بجائے پرانی ملازمت سے تازہ ملازمت کے پی ایف کھاتے میں اپنی رقوم منتقل کر کے ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت جاری رکھنا پسند کیا۔

پے رول سے متعلق اعداد و شمار کے عمر کے لحاذ سے مقابلہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 22 سے 25 سال کی عمر کے لوگوں نے سب سے زیادہ تعداد میں اندراج کرایا ہے ۔ اگست 2021 کے مہینے میں 4 لاکھ 3 ہزار اندراجات کیے گئے۔  اس کے بعد 18 سے 21 سال کی عمر کے لوگ ہیں جنہوں نے تقریباً 3.25 لاکھ اندراج کرائے تھے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی مرتبہ روزگار کی تلاش کرنے والے لوگ بڑی تعداد میں منظم شعبے کے کارکنوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور اگست 2021 میں تقریباً 49.18 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پے رول کے ریاست وار مقابلے کے اعداد و شمار سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے کہ مہاراشٹر ، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک میں واقع ادارے سبقت لیے ہوئے ہیں ۔ ان میں مذکورہ مہینے کے دوران تقریباً 8.95 لاکھ سبسکرائبر کا اضافہ ہوا، جو سبھی عمر کے لوگوں میں پے رول میں کل اضافے کا تقریباً 60.45 فیصد ہے۔

صنف وار تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کے اندراجات مذکورہ مہینے کے دوران کل اندراج شدہ سبسکرائبر کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ خواتین سبسکرائبر کی تعداد میں اگست 2021 کے دوران  اس سے پہلے کے جولائی 2021 کے مہینے کے مقابلے تقریباً 10.18 فیصد کا اضافہ ہوا۔  یہ عموماً اس مہینے کے دوران خاتون ارکان کی کم تعداد کی وجہ سے ہے۔

صنعت وار تنخواہوں کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہرانہ خدمات کے زمرے کے تحت مذکورہ مہینے کے دوران 39.91 فیصد سبسکرائبر شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ پے رول میں بڑھتی ہوئی تعداد کا رجحان ٹریڈنگ – کمرشیئل اداروں، انجینئرنگ کی مصنوعات ، تعمیراتی کام کاج ، کپڑے کی صنعتوں  ، ملبوسات تیار کرنے ، اسپتالوں اور مالی اداروں جیسی صنعتوں میں دیکھا گیا ہے۔

پے رول کے اعداد و شمار عبوری ہیں کیونکہ ڈیٹا کی تشکیل ایک لگاتار عمل ہے کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو تازہ شکل دیا جانا ایک لاگاتار عمل ہے۔ لہذا پہلے کے اعداد و شمار کو ہر مہینے تازہ شکل دی جاتی ہے۔ مئی 2018 سے ای پی ایف او پے رول ڈاٹا جاری کرتا رہا ہے جس میں ستمبر 2017 اور اس کے بعد کی مدت کو شامل کیا گیا ہے۔

ای پی ایف او ملک کی ایک اعلیٰ تنظیم ہے۔ جس کی ذمہ داری ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ، 1952 کے تحت منظم / نیم منظم شعبے کے کارکنوں کو ، سب کے لیے گزر بسر کو یقینی بنائے جانے کے فائدے فراہم کرنا ہے۔ ای پی ایف او  ارکان کو ان کے ریٹائرمنٹ کے پروویڈینٹ فنڈ اور پنشن کے فائدے بہم پہنچاتی ہے۔  نیز ان کے کنبوں کو ان کے بے وقت موت کی صورت میں بیمے کے فائدے بہم پہنچاتی ہے۔

۔۔۔            

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12047



(Release ID: 1765352) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Tamil