پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو:او این جیسی نے تیل نکالنے کے مقامات پر طلبہ کے لیےمطالعاتی  دورے جاری رکھے

Posted On: 20 OCT 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،  20اکتوبر،2021

آزادی کا امرت مہوتسو –بھارت  کی آزادی کے 75 سال  پورے ہونے کا جشن منانے کے سلسلے میں - آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) نے اپنے کام کے چار مقامات پر طلباء کے لیے فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا۔ گجرات کے انکلیشوراسیٹ نے 6-5اکتوبر کے دوران کیندریہ ودیالہ کے طلباء کو آئل انسٹالیشن  اور رگ کا  مطالعاتیدورے کرایا۔ طلباء کو چار بیچوں میں تقسیم کیا گیاتھا ، ہرروز دو بیچوں نے انکلیشور کے سینٹرل ٹینک فارم اور ووک اوور رِگ کا دورہ کیا۔ طلباء کو ان علاقوں سے آئل پروڈکشن کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔

سینٹرل ٹینک فارم کا دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PGIZ.jpg

اگرتلہ کی  او این جی سی کالونی میں کیندریہ ودیالیہ کےتقریباً 60طلبہ نے 7 اکتوبر کو وہاں تیلکی تنصیب کا دورہ کیا۔ تنصیب کی جگہ پر ، طلباء کواواین جی سی اور اس کے توانائی کے کاروبار کی مختصر معلومات دی گئی ۔ بعد میں ، طلباء کو تنصیب  اور اس کے اہم نکات جیسے کرسمس ٹری ، پروسیس ایریا اور ڈی ہائیڈریشنیونٹ اور مینی فولڈ ایریا کی تفصیلی معلومات دی گئی۔

طلبہ کا تریپورہ اسیٹ آئل انسٹالیشن کا مطالعاتی دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026XIZ.jpg

اپر آسام میں اواین جی سی کے کام کے مقامات نے کالج کے طلباء کے لیے بورہولہ میں تیل کی تنصیباتکے  ایک روزہ مطالعاتی  دورے کا اہتمام  کیا۔ 4سے 8اکتوبر 2021 کے دوران روزانہ 20 طلباء کے گروپ میں بورہولہ میں تیل کی تنصیبات کا دورہ کرنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ جورہاٹ انجینئرنگ کالج کے60 طلباء ، ایچ آر ایچ پرنس آف ویلز انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 20 طلباء اور جے بی کالج کے 20 طلباء اس گروپ میں شامل تھے۔

.

اواین جی سی کے سینئر ایگزیکیوٹو نے مطالعاتی دورے کو روانہ کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LAJ2.jpg

بورہولہ آئل انسٹالیشن میں جورہاٹ انجینئرنگ کالج کے طلبہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H3R2.jpg

آسام اسیٹ  نے سیواساگر(گیارہویں سے بارہویں)کے25طلبہ کی تعداد والے  چار گروپوں میں او این جی سی کیپروڈکشن انسٹالیشن اور ڈرلنگ رِگ کے  حفاظتی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے8اکتوبر 2021 کو گیلیکی آئل فیلڈ میں کیندریہ ودیالیہ کے 100 طلبہ کے لئے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا۔ ہر ڈرل سائٹس اور جی جی ایس سے مشیروں کو نامزد کیا گیا تاکہ وہ آلات کے ساتھ سرگرمیوں سے بنیادی واقفیت حاصل کر سکیں۔

گیلیکی آئل فیلڈ میں اواین جی سی ڈرلنگ رگ میں اسٹڈی گروپ کی بریفنگ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DWKB.jpg

اس سے پہلے ،9 اکتوبر 2021 کو،او این جی سی نے راج مندری کے گوداوری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی (جی آئی ای ٹی) سے تقریباً 25 طلبہ کے پانچ گروپوں کے لئے ٹاٹی پاکا  میں اپنی منی ریفائنری اور کیسن پلی میں گیس کلیکٹنگ اسٹیشن کےلئے دورے منعقد کئے۔ستمبر میں ،او این جی سی نے کیندریہ ودیالیہ اور انجینئرنگ  کالجوں کے پانچ طلبہ گروپوں کےلئے علاقائی  دوروں کا انعقاد کیا تھا۔ مہارتن کے پانچ آئل فیلڈ مقامات –احمدآباد ،انکلیشور،کھنبھات  اور کاویری میں 1 سے 5 ستمبر کے دوران مطالعاتی دوروں کا انعقاد کیا گیا۔

ان دوروں کا مقصد طلبہ کو او این جی سی کے مختلف تیل علاقوں  کے نظام کے بارے میں پوری معلومات مہیا کرنا ہے،تاکہ ابھرتے ہوئے انجینئروں کے بیچ قوم کی تعمیر کی کوششوں کےلئے ایک جنون پیدا کیا جا سکے۔کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کےلئے سبھی ایس او پی اور پروٹوکول پرعل کرتے ہوئے سبھی مطالعاتی دورے منعقد کئے جاتے ہیں۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی) کے زیر اہتمام، او این جی سی ستمبر 2021 سے جنوری 2022 کے دوران ’آزادی کے امرت مہوتسو‘(اے کے اے ایم) کے تحت 25 گروپوں کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد کررہا ہے،جس میں  ہر گروپ میں تقریباً 100 طلبہ شامل ہیں۔ اس اے کے اے ایم کے کے تحت،اواین جی سی ملک کے دیسی دستکاری شعبہ کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے دیگر آئی پبلک انٹر پرائسز  کے ساتھ بھی تعاون کررہا ہے۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت مرکز کے پبلک سیکٹر  15 اگست 2022 تک ملک بھر میں 75مختلف دستکاری پروجیکٹ شروع کریں گے۔ان میں ،او این جی سی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور 15پروجیکٹوں میں تعاون کررہی ہے۔

*********

ش ح ۔ا م۔

U:12039

 



(Release ID: 1765297) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil