وزارت دفاع

بہتّرویں انٹر – سروسیز فٹ بال چمپئن شپ

Posted On: 20 OCT 2021 2:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 /اکتوبر  2021 ۔ بہتّرویں انٹر – سروسیز فٹ بال چمپئن شپ 15 سے 20 اکتوبر 2021 تک مہاراجا اسٹیڈیم، کوچی میں منعقد کی گئی۔ سگنل اسکول کے ذریعے جنوبی بحری کمان کے زیر اہتمام نیول بیس، کوچی میں منعقدہ اس چار روزہ چمپئن شپ میں بھارتی بحریہ، آرمی ریڈ، آرمی گرین اور بھارتی فضائیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل مقابلہ آرمی ریڈ اور فضائیہ کے درمیان کھیلا گیا۔ ریئر ایڈمیرل انٹونی جارج، چیف آف اسٹاف، جنوبی بحری کمان 20 اکتوبر 2021 کو منعقدہ فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رہے۔ یہ چمپئن شپ بھارتی فضائیہ نے جیتی۔ مہمان خصوصی نے سال 2021-22 کے لئے بھارتی فضائیہ کو سروسیز فٹ بال ٹرافی سے نوازا اور فاتح اور رنراَپ ٹیم کے اراکین کو تمغے عطا کئے۔ اس چمپئن شپ کا مقصد سینئر نیشنل فٹ بال چمپئن شپ 2021-22 کے لئے سروسیز فٹ بال ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12033

 



(Release ID: 1765281) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Malayalam , Tamil