زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

صفائی مہم کے تحت وزیر زراعت جناب تومر کے ذریعہ کرشی بھون، نئی دہلی کا معائنہ اور جائزہ


صفائی ہماری فطرت اور ہماری ثقافت میں ہونی چاہیے - جناب تومر

Posted On: 19 OCT 2021 3:50PM by PIB Delhi

صفائی مہم کے تحت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج کرشی بھون کا معائنہ کیا۔ کرشی بھون میں واقع تمام وزارتوں کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیر موصوف نے صفائی ستھرائی اور مختلف دفاتر کے زیر التوا معاملات کے تصفیہ کا جائزہ لیا۔ جناب تومر نے کہا، ”صفائی ہماری فطرت اور ہماری ثقافت میں ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صفائی کے لیے ملک گیر شعور بیدار کیا ہے، جس کے نتائج بھی منظر عام پر آ چکے ہیں اور بیداری کو بڑے پیمانے پر پھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔“

 

 

جائزہ میٹنگ میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری اور زراعت سکریٹری جناب سنجے اگروال سمیت زراعت، دیہی ترقی، صارفین کے امور اور خوراک کی تقسیم، مویشی پروری اور دیگر وزارتوں/ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ جناب تومر نے کہا کہ ہم صفائی مہم کے تحت عوام سے جو توقع رکھتے ہیں اس کی پیروی تمام عمارتوں اور دفتر کے احاطے میں بھی ہونی چاہیے۔ ہر ایک کو صفائی کی اہمیت پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔ جناب تومر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات، پارلیمانی مسائل اور دفاتر سے متعلق دیگر زیر التوا معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

 

 

اس دوران، افسران نے بتایا کہ کرشی بھون میں صفائی کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت پرانی ناقابل استعمال فائلیں تلف کی جا رہی ہیں اور یہ کام مزید جاری رہے گا۔ اور عمارت کے اندر اور باہر مسلسل صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ گزشتہ 2 اکتوبر سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے تحت اب تک 4 ٹرک کباڑ اور دیگر سامان کرشی بھون سے باہر بھیجا جا چکا ہے۔

 

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 12010



(Release ID: 1765007) Visitor Counter : 213