وزارت دفاع

شمال مشرقی ریاستوں کیلئے ووشو اور باکسنگ کھیلون /ڈسپلین آف آرمی بوائز اسپورٹس کمپنی /آسام ریجی مینٹل سینٹر شیلانگ میں /لڑکوں کے بہترین کھیل کو د مقابلوں میں اندراج کیلئے انتخابی ٹرائیل

Posted On: 18 OCT 2021 11:24AM by PIB Delhi

 

1۔لڑکوں کی کھیل کود سے متعلق کمپنی، آسام ریجی مینٹل سینٹر ، شیلانگ (میگھالیہ )8نومبر 2021 سے ریجی مینٹ مرکز پر اسپورٹس کیڈیٹ قرار دئے گئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلئے ریاستی سطح کا اندراج کا عمل شروع کرےگا ۔لڑکوں کی کھیل کود سے متعلق کمپنی آسام ریجی مینٹر سینٹر شیلانگ (میگھالیہ) میں باکسنگ اور ووشو ڈدسپلن کیلئے لڑکوں کو منتخب کیا جائے گا۔

2۔اہلیت

(اے) عمر۔8نومبر 2021 تک  8 سال سے 14 سال کے درمیان

(امیدوار 8نومبر 2007 سے 8 نومبر 2013 کے درمیان پیدا ہوا ہو)

(بی)ڈومیسائل درج ذیل ریاستیں۔

1،میگھالیہ،2ناگالینڈ،3 میزورم،4 تری پورہ،5اروناچل پردیش،6آسام،7 منی پور۔

(سی)تعلیم :

انگریزی اور ہندی کی مناسب جانکاری کے ساتھ کم از کم چوتھی کلاس پاس۔زیادہ سے زیادہ ساتویں کلاس پاس۔

(ڈی)میڈیکل فٹنس :ڈوگرا ریجی مینل سینٹر اور فوجی اسپورٹس میڈیسن سینٹر کے ماہر کے میڈیکل افسر سےدرست قرار دیا گیا ہوگا۔

(ای)میڈیکل سرٹیفکیٹ :درخواست گزار سب جونیئر ،جونیئر نیشنل ،بین ریاستی سطح کی بین اسکول چیمپین شپ میں حصہ لینےکے میڈل کاسرٹیفکیٹ جمع کرائے گا اوراس کو ہینڈبال ڈسپلین میں پہلی / دوسری پوزیشن حاصل ہونی چاہئے ۔

(ایف)ایسا کوئی بھی درخواست گزار جس کے جسم پر کسی قسم کا پرمننٹ ٹیٹو بنا ہوگا منتخب نہیں کیا جائےگا۔

(جی)بی ایس سی اندراج کے لئے درج ذیل لمبائی اور وزن کا کرائی ٹیریا قابل عمل ہے۔

 

 

 

نمبر شمار

ڈسپلین

داخلے کی سطح پر عمر

عمر ،سال

لمبائی (سینٹی میٹر)

وزن(کلو گرام)

(اے)

ووشو

باکسنگ

8 سے14 سال

08

134

29

09

139

31

10

143

34

11

150

37

12

153

40

13

155

42

14

160

47

 

نوٹ:عام طور پر کسی بھی طرح کی بھول چوک کی اجازت نہیں ہوگی یا انحراف قبول نہیں کیا جائے گا ۔ البتہ اُن غیر معمولی با صلاحیت لڑکوں کے معاملےمیں مذکورہ لمبائی (قد) اور وزن کے اضافے میں چھوٹ دی جائے گی۔جن کے پاس قومی اور بین الاقوامی سطح کے تمغے ہیں۔

3۔اِس بی ایس سی میں داخل کی جانے والی اہم دستاویزات انتخاب کے ٹرائل کے وقت امیدواروں کے پاس درج ذیل دستاویزات ہونے چاہئں۔

(اے)پیدائش اور موت کے میونسپل کارپوریشن رجسٹرار کے ذریعہ ہی جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی(نقل)۔

(بی)ذات کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔

(سی)اسکول سے تعلیم کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی ۔

(ڈی)گرام پردھان /اسکول سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔

(ای)رہائش ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی(تحصیل دار ، ایس ڈی ایم کے ذریعہ جاری کی گئی ہو)۔

(ایف)6 حالیہ رنگین فوٹو۔

(جی)ضلع سطح اور مذکورہ سطح پر کھیلوں میں شرکت کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی(اگر کوئی ہے)۔

(ایچ)آدھار کارڈ کی اصل کاپی۔

نوٹ:اصل کاپی دکھانی ہوگی اور درخواست کے فارم کے ساتھ ایک سی ٹی سی جمع کرنا ہوگی۔

4۔بھرتی ریلی کی مدت کے دوران قیام اور طعام ۔

اسکریننگ کی مدت کےدوران امیدواروں اور ان کے ہمراہ افراد کو شیلانگ میں ہیپی ویلی میں اپنے قیام اور ٹرانسپورٹ کا خود بندو بست کرنا ہوگا۔یہ کمپنی قیام اور طعام کیلئے ذمہ دار نہیں ہوگی۔انتخاب ریلی کے پورے عمل کے دوران امیدواروں کے ہمراہ کسی بھی خاتون کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

5۔رجسٹریشن کیلئے رپورٹنگ ٹائم

(اے)مقام۔آسام ریجی مینٹل سینٹر، ہیپی ویلی ،شیلانگ (میگھالیہ)۔

(بی)تاریخ ۔                 8نومبر2021

(سی)وقت۔           7 بجے سے 10 بجے تک

6۔انتخاب

ایس اے آئی ،ایس ایم سی اور بوائز اسپورٹس کمپنی کا ڈیڈیکیٹڈ اسٹاف مکمل شفاف ماحول میں ٹرائلس /داخلے کا عمل  انجام دے گا۔والدین اور گارجینس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتخاب کے طریقہ کار میں دخل اندازی نہ کریں۔صرف انتخاب کرنے والی ٹیم کے ذریعہ کسی سوال پر معلومات حاصل کی جاسکے گی۔خواہش مند امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 8 نومبر 2021 کو صبح 7 بجے پری زائڈنگ افسر سلیکشن، سلیکشن ٹرائلس،بوائز اسپورٹ کمپنی ،ریجی مینٹر سینٹر شیلانگ (میگھالیہ )کو رپورٹ کریں۔

7۔ضلع ،ریاست اور قومی سطح پر تمغہ جیتنے والوں کو داخلے کے سلیکشن میں ترجیح دی جائےگی۔

8۔منتخب ہونے والے امیدواروں کو آسام ریجی مینٹل سینٹر شیلانگ(میگھالیہ) کے ذریعہ بوائز اسپورٹ کمپنی میں انگلش میڈیم میں مفت اکیڈ مک تربیت فراہم کی جائے گی ۔اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ایس اے آئی کے کوچز آرمی کوچز کے ذریعہ بھی زبردست کوچنگ دی جائے گی ۔دسویں کلاس کا امتحان پاس کرنے پر امیدواروں کو انتخاب کے عمل سے گزرنا ہوگاجیسا کہ فوج میں اندراج کیلئے ضروری ہے ۔دسویں کی تعلیم اور ساڑھے سترہ سال کی عمر ہونے پر اسپورٹس کیڈیٹ کو فوج میں داخلے کے سلیکشن (انتخاب کے عمل سے گزرنا ہوگا)اور پھر داخلہ مل جائے گا۔کسی بھی وجہ سے فوج میں داخلے میں ناکام ہونے کی صورت میں متاثرہ لڑکوں کے والدین کو اس طرح کے لڑکوں کیلئے حکومت کی جانب سے خرچ کئے گئے پیسے لوٹانے ہوں گے۔

9۔منتخب ہونے والے لڑکوں کو ڈی جی ایم ٹی اور ایس اے آئی سے مناسب منظوری کے بعد سلیکشن (انتخاب) ٹرائلس کی تاریخ سے3 سے6 ماہ کے اندر بوائز اسپورٹس کمپنی آسام ریجی مینٹل سینٹر (میگھالیہ )میں جوائن کرنے کیلئے باخبر کردیا جائے گا۔

10۔کوویڈ-19 کے احتیاطی اقدامات

سبھی امیدواروں کو ماسک او ر دستانے ساتھ رکھنے ہوں گے اور ریلی کیلئے رپورٹنگ کے دوران آرٹی پی سی آر منفی سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

11۔کسی بھی سوال /معلومات کیلئے برائے مہربانی حسب ذیل بتائے گئے پتے پر رابطہ قائم کریں۔

آفیسر کمانڈنگ ،بوائس اسپورٹس کمپنی

آسام ریجی مینٹل سینٹر شیلانگ(میگھالیہ)

پن کوڈ۔900332

کیئر/ آف  99اے پی او

موبائل /نمبر9161797483

        8762414687

 

 

************

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.11066



(Release ID: 1764661) Visitor Counter : 133