مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو


بھارتی ڈاک نے نیشنل ڈاک ہفتے کے تحت میلس ڈے منایا

ملک بھر میں مختلف ڈاک سرکلز نے گاہک میٹنگیں منعقد کیں

Posted On: 16 OCT 2021 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی :16 ؍اکتوبر2021:

بھارتی ڈاک  ڈاک  گھروں  اور میل آفیسز کے اپنے وسیع  نیٹ ورک کے ساتھ ملک کے ہر پتے پر دوردراز کے دیہی علاقوں میں بھی میل اور پارسل کی ڈیلیوری کرتی ہے۔ ڈاک اور پارسل کی بکنگ،  ترسیل اور ڈیلیوری میں مصروف  ڈاکیوں، گرامین ڈاک سیوکوں اور دیگر ڈاک افسران کے رول  کو تسلیم کرنے کے لئے بھارتی ڈاک 16 اکتوبر 2021 کو ’ میل دیوس‘ منارہی ہے۔ اس سال ’ میل دیوس‘ منانے کے لئےملک بھر میں مختلف ڈاک سرکلز نے گاہک میٹنگیں منعقد کیں۔

 

ہریانہ ڈاک سرکل میں گاہک میٹنگ کا انعقاد

راجستھان  ڈاک  سرکل میں گاہک میٹنگ کا انعقاد

شمال مشرق ڈاک  سرکل میں گاہک میٹنگ کا انعقاد

گاہکوں کی توقعات کے مطابق بھارتی ڈاک  نے سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور اسے قائم  رکھنے کے لیے کئی  پہل کی  ہیں ۔پروسیسنگ ، ترسیل اور ڈیلیوری  کے دفاتر میں ڈیٹا  کا مقررہ وقت پر  فلو کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی ڈاک نے  پورے ڈاک نیٹ ورک میں کور سروس انٹیگریشن (سی ایس آئی) سلیوشن نافذ کیا ہے۔بھارتی ڈاک نے  پوسٹ مین موبائل ایپ (پی ایم اے) کے توسط سے  اسپیڈ پوسٹ ، رجسٹرڈ ڈاک ، بزنس پارسل وغیرہ کا ریئل ٹائم ڈیلیوری اپ ڈیٹ بھی شروع کیا ہے ۔ عام یا غیر رجسٹرڈ ڈاک کی نگرانی  میں بہتری لانے  کے لیے  بھارتی ڈاک  نے غیر رجسٹر تھیلیوں  کی ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ ڈاک باکس (لیٹر باکس) کی الیکٹرانک   نکاسی کی شروعات کی ۔

دنیا بھر میں ای کامرس  کے فروغ  نے پیکٹ اور پارسل کی ترسیل اورڈیلیوری  کو سہل بنانے میں ایک بڑ تعاون دیا ہے۔  ای کامرس گاہکوں کی مخصوص ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بھارتی ڈاک  نے پارسل آپریشن اور کاروبار  کو مضبوط بنانے کے لیے کئی پہل کی  ہیں۔  بھارتی ڈاک  نے ملک بھر میں پارسلز کی جلد  ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ہب اور اسپوک ماڈل پر ایک  ڈیڈی کیٹڈ  ڈاک سڑک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک (آر ٹی این) قائم کی ہے۔بھارتی ڈاک نے دہلی ، ممبئی ، کولکتہ ، حیدرآباد ، بنگلورو ، وجئے واڑہ ، لکھنؤ اور جے پور میں آٹھ سیمی آٹومیٹک پارسل پروسیسنگ ہب قائم کیے ہیں ، ساتھ ہی بھارتی ڈاک نے پارسل کی جلد پروسیسنگ اور ڈیلیوری کے لیے 171 نوڈل ڈیلیوری سینٹر قائم کیے ہیں۔

اس کے علاوہ  ،  گاہکوں کو کانٹیکٹ لیس بکنگ اور ڈیلیوری  خدمات فراہم کرنے کے لیے ، بھارتی ڈاک  نے  سیلف بکنگ کیوسک اور اسمارٹ ڈیلیوری باکس نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

************

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 11039)



(Release ID: 1764510) Visitor Counter : 166