مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

قومی ڈاک ہفتہ اور آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر ہندوستانی محکمہ ڈاک نے کاروباری ترقی کا دن منایا


آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ میں لوگوں کی مدد کے لیے دور دراز، قبائلی علاقوں/اولڈ ایج ہومز میں آدھار کیمپ اور میلوں کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 14 OCT 2021 7:24PM by PIB Delhi

 

انڈیا پوسٹ نے آج قومی ڈاک ہفتہ، جو ہر سال اکتوبر میں منایا جاتا ہے، کے حصے کے طور پر کاروباری ترقی کا دن منایا۔ اس سال اس دن کو منانے کے لیے، محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات نے ملک بھر میں پھیلے ہوئے پوسٹل حلقوں کے ساتھ مل کر دور دراز، قبائلی علاقوں، یتیم خانوں/اولڈ ایج ہومز میں آدھار کیمپ اور میلوں کا اہتمام کیا تاکہ عوام، خاص طور پر DBT مستحقین کی آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کے سلسلے میں مدد کی جا سکے۔ اس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات تک پہنچنا تھا تاکہ وہ انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کردہ مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NVUD.jpg

چتردرگ ڈویژن، کرناٹک پوسٹل سرکل میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کیمپ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IRSM.jpg

لداخ ڈویژن، جموں و کشمیر پوسٹل سرکل میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کیمپ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V5US.jpg

بالا گھاٹ ڈویژن، مدھیہ پردیش پوسٹل سرکل میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کیمپ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G1B5.jpg

منی پور ڈویژن، شمال مشرقی پوسٹل سرکل میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کیمپ

 

کئی سالوں سے ڈائریکٹوریٹ آف بزنس ڈیولپمنٹ نے میڈیا پوسٹ، ڈائریکٹ پوسٹ، ای سروسز، بزنس پوسٹ، ریٹیل پوسٹ اور دیگر شہری مرکوز خدمات کے ذریعے عوام کے درمیان اس کو فروغ دینے کی تمام کوششیں کی ہیں اور محکمہ کے لیے کافی آمدنی اکٹھا کی ہے۔ بزنس ڈویلپمنٹ ڈے ہر سال ڈائریکٹوریٹ آف بزنس ڈیولپمنٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے اور سرکل میں مارکیٹنگ آفیسرز/کلائنٹس/ایجنٹوں کے بیچ ڈائریکٹوریٹ آف بزنس ڈویلپمنٹ کے دائرے میں آنے والے تمام پروڈکٹس/سروسز کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن تمام زونز میں شعبوں کی مصنوعات/خدمات کو فروغ دینے کے لیے میلے/مہمات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پچھلے تین مالی سالوں کے دوران ، محکمہ نے ملک بھر کے چنندہ ڈاک خانوں کے ذریعہ پی او پی ایس کے سے پاسپورٹ سروسز اور آدھار اندراج و اپ ڈیٹ جیسے مختلف شہری مرکوز مصنوعات کو جوڑا ہے۔ محکمہ کی طرف سے شروع کی جانے والی یہ خدمات لوگوں میں انتہائی مقبول ہیں اور ان کی بہت مانگ ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں محکمہ نے مندرجہ ذیل کامیابیاں حاصل کی ہیں:

 

  1. ای پوسٹ: ای پوسٹ ایک غیر رجسٹرڈ ہائبرڈ میل ہے جو خوردہ اور کارپوریٹ دونوں صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پیغامات کی الیکٹرانک ٹرانسمیشن فراہم کرتا ہے، جس میں ٹیکسٹ پیغامات، سکین شدہ تصاویر، وغیرہ شامل ہوسکتی ہیں اور ان کی ہارڈ کاپی پوسٹ مین/ڈیلیوری سٹاف کے ذریعے منزل تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ فی الوقت ای پوسٹ بکنگ کی سہولت 13,000 (تقریباً) ڈاکخانوں میں دستیاب ہے اور پورے ہندوستان میں 1.54 لاکھ سے زیادہ ڈاک خانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے۔
  2. آدھار اندراج/اپ ڈیٹ سروسز: انڈیا پوسٹ نے ملک بھر میں 13,352 مراکز پر آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ سنٹر قائم کیے ہیں۔ محکمہ نے 13352 مراکز پر آدھار اندراج/اپ ڈیٹ سروس کے ذریعے 4 کروڑ سے زیادہ مستحقین کی خدمت کی ہے اور تقریباً 227 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔
  3. پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر: محکمہ نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے لوگوں کے قریب پاسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کی شکل میں اپنے وسیع پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اگست 2021 تک، محکمہ نے کل 198.3 کروڑ روپے کی آمدنی اکٹھا کی اور ملک بھر میں کام کرنے والے 426 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندروں سے 60.11 لاکھ مستحقین مستفید ہوئے۔
  4. گنگا جل: محکمہ نے پچھلے 4 سالوں میں گنگاجل کی 16.89 لاکھ بوتلیں عقیدت مندوں میں تقسیم/فروخت کی ہیں۔
  5. مقدس نذرانے: محکمہ نے عقیدت مندوں کی دہلیز تک نذرانے پہنچانے کے لیے ملک بھر میں 76 سے زیادہ مندروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
  6. انڈیا پوسٹ مسافر ریزرویشن سسٹم: پورے ہندوستان میں 336 انڈیا پوسٹ مسافر ریزرویشن سسٹم (IP-PRS) مراکز کے ذریعے ٹرین ٹکٹ کی بکنگ بھی دستیاب ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 11022



(Release ID: 1764460) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Hindi