وزارت دفاع
بھارت - سری لنکا مشترکہ فوجی مشق ’متر شکتی ‘ امپارا ( سری لنکا ) میں اختتام پذیر
Posted On:
16 OCT 2021 2:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16؍اکتوبر2021:
بھارتی فوج اور سری لنکائی فوج کے درمیان 8 ویں مشترکہ فوجی مشق ، مترا شکتی جو کہ 04 سے 16 اکتوبر 2021 تک منعقد کی گئی ، آج کامبیٹ ٹریننگ اسکول، امپارا میں اختتام پذیر ہوگئی۔
مشق مترا شکتی ، نیم شہری علاقوں میں شورش پسندی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر مبنی ہے جو کہ سریلنکا کی فوج کے ذریعہ سب سے بڑی دو طرفہ مشق ہے اور یہبھارت اور سری لنکا کے مابین بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری کا ایکاہم حصہ ہے۔ گزشتہ 14 دنوں کے دوران ، دونوں فوجی دستوں نے مشترکہ مشق کرتے ہوئے کافی جوش و خروش اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جو مشق کے حصے کے طور پر انجام دیا گیا ۔
مشق کے اختتامی مرحلے کو مشترکہ طور پر دورے پر آئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے اور سری لنکا کی فوجی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر جنرل شیویندر سلوا نے15 اکتوبر 2021 کو دیکھا۔
مسلح فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور انٹراوپیرابلیٹی کے علاوہ ، مشق مترا شکتی نے دونوں ملکوں کے درمیانروابط کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔ حصہ لینے والے دستوں نے متعلقہ مشق کے دوران حاصل کیے گئے معیارات کے لحاظ سے مشق کے اختتام پر کافی اطمینان کا اظہار کیا۔
********
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 11011)
(Release ID: 1764448)
Visitor Counter : 223