امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے ریاستوں کو خط لکھ کر یہ یقینی بنانے کےلئے اقدامات  کرنے کی ہدایت دی ہے کہ صارفین کو فوری راحت مہیا کرنے کےلئے درآمدات ٹیکس  میں کی گئی کٹوتی  کے بعد خوردنی تیلوں کی قیمتیں گھٹیں


خط 8 اہم تیل کی پیداوار کرنے والی ریاستوں کو بھیجا گیا

درآمداتی ٹیکس میں کٹوتی سے صارفین کو خصوصاً تہواری سیزن میں راحت ملے گی

Posted On: 14 OCT 2021 7:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ،16اکتوبر،2021

 

 

عوامی تقسیم اور خوراک کے محکمے نے تیل کی پیداوار کرنے والی سبھی اہم ریاستوں کو یہ یقینی بنانے کےلئے مناسب اور فوری کارروائی کرنے کےلئے خط لکھا ہے کہ خوردنی تیلوں کی قیمتوں کو درآمداتی ٹیکس میں کٹوتی کے مطابق سطح پر لایا جائے۔یہ خط راجستھان ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر،گجرات ،اترپردیش،مغربی بنگال،تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کو لکھا گیا ہے جو تیل کی پیداوار کرنے والی ریاستیں ہیں۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اب ریاستی حکومت کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ خوردنی تیلوں کی موجودہ اعلی قیمتوں سے فوری راحت مہیا کرنے کےلئے مرکز کے ذریعہ کئے گئے ٹیکس میں کمی کا پورا فائدہ صارفین کو دیا جائے خصوصاً آئندہ تہواری سیزن میں ۔اس سے خوراک کی افراط زر  کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے فی کلوگرام (تقریباً ) کی کمی کئے جانے سے عام صارفین کو راحت ملے گی۔

پچھلے ایک سال سے خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں ہورہے مسلسل اضافے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے خام پام تیل  ،خام سویابین تیل  اور خام سورج مکھی تیل پر بنیادی ٹیکس کو 2.5 فیصد سے گھٹاکر صفر کردیا ہے۔ ان تیلوں پر زرعی سب چارج میں بھی کٹوتی کی گئی ہے جسے خام پام تیل کےلئے 20 فیصد سے گھٹاکر 7.5 فیصد اور خام سویابین تیل اور خام سورج مکھی تیل کےلئے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔آر بی ڈی پامولن  آئل،ریفائنڈ سویابین تیل اور ریفائنڈ سورج مکھی تیل پر موجودہ 32.5 فیصد کے بنیادی ٹیکس  کو گھٹاکر 17.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ٹیکس میں کٹوتی 14 اکتوبر،2021 سے 31 مارچ2022تک موثر رہے گی۔آج کی کٹوتی سے پہلے سبھی خام خوردنی تیلوں پر زرعی بنیادی ڈھانچہ سب چارج  20 فیصد تھا۔کٹوتی کے بعد خام پام آئل پر موثر ٹیکس 8.25 فیصد ہوگا جبکہ خام سویابین تیل اور خام سورج مکھی تیل میں سے ہر ایک کےلئے 5.5 فیصد ہوگا۔ پہلے خام پام آئل،خام سورج مکھی تیل اور خام سویابین تیل کےلئے ٹیکس 22.5 فیصد اور آر بی ڈی پامولن ،ریفائنڈ سویابین تیل اور ریفائنڈ سورج مکھی تیل کےلئے ٹیکس 32.5 فیصد تھا۔

ضروری اشیا کی قیمتوں کے باضابطہ جائزے میں ٹیکس ڈھانچے میں اتار چڑھاؤ کا گراف نیچے دیا گیا ہے:

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BE3Q.png

 

 

 

 

اس طرح خام پام آئل ،خام سویابین تیل اور خام سورج مکھی کےلئے ٹیکس گھٹا کر صفر کردیا گیا ہے۔جبکہ آر بی ڈی پامولن ،ریفائنڈ سویابین تیل اورریفائنڈ سورج مکھی تیل کےلئے ٹیکس میں 17.5 فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے۔بھارتی حکومت کے اس قدم سے ملک میں خوردنی تیلوں کی گھریلو قیمتوں میں نرمی آئے گی۔ اس سے صارفین کو 15 سے 20  فی کلو خوردنی تیل کا فائدہ ہوگا۔

 

 

 

 ح ۔ا م۔

U:11024

 



(Release ID: 1764425) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Marathi