خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

’عالمی یوم غذا‘کے موقع پر فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے ذریعے فوڈ ٹیک اِجلاس 2021ء کا انعقاد


اِ س اِجلاس کا انعقاد مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے لئے پی ایم ایف ایم ای منصوبے کے تحت کیا گیا ہے

Posted On: 16 OCT 2021 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16اکتوبر؍2021:

عالمی یوم غذا منانے کےلئے فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت نے پرائم منسٹر  مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائزز(پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت 16 اکتوبر 2021ء کوفوڈ ٹیک اجلاس کا انعقاد  کیا۔ فوڈ ٹیک اجلاس 2021ء کا مقصد تمام فوڈ ٹیک اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ ساتھ ہی اِس کا مقصد تکنیکی اختراعات میں نئے اُبھرتے ہوئے نئے رجحانات  سے چھوٹی صنعتوں کو روشناس  کرانا اوراُس سے واقف کرانا ہے۔

فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب منہاج عالم نے فوڈ ٹیک اجلاس کو خطاب کیا اور ہندوستانی معیشت کی ترقی میں محرک کے طورپر مائیکرو فوڈ پروسیسنگ شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پی ایم ایف ایم ای منصوبے کے توسط سے ہندوستان میں فوڈ پروسیسنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے تعلق سے سرکار کی کوششوں پر بھی انہوں نے روشنی ڈالی۔

 

01.jpg

 

اِس چوٹی اِجلاس میں  صنعتوں کی دنیا کے ممتاز مقررین نے مائیکرو فوڈ پرکے حوالے سے کئی اہم باتیں سب سے ساجھا کیں اور اِس طرح اُنہوں نے گھریلو اور عالمی سطح پر فوڈ پروسیسنگ شعبے میں آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی۔

اِس اِجلاس کے اہم شرکاءمیں ایشیا- پیسیفک رورل اینڈ ایگریکلچرل کریڈٹ ایسوسی ایشن(اے پی آر اے سی اے)کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پرسون کمار داس  بھی شامل تھے، جنہوں نے ’’غذائی تحفظ حاصل کرنے میں چھوٹی غذائی صنعتوں کا رول –بھارت بنام عالمی پس منظر‘‘ کے بارے میں گفتگو کی۔ریگولیٹری اینڈ گورنمنٹ افیئرز مائیکرو انڈیا کے سربراہ ڈاکٹر پربودھ ہلدے نے ’’سودیشی غذا-اسکیل، مارکیٹ اور مائیکرو انڈسٹریز میں اِس کی پروسیسنگ‘‘ کے موضوع پر ایک اِجلاس کا اِنعقاد کیا۔

’’نئی نسل کی غذا اور ٹیکنالوجی؍حالیہ رجحانات(آر ٹی ای؍سہولت والی غذائی اشیاء‘‘پر ایک اِجلاس کا انعقاد ٹیکنالوجی اینڈ اینوویشن  فرام پروین مصالحے کے ڈائریکٹر جناب آنند کورڈیا نے منعقد کیا۔ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ا یکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)کے اسسٹ جنرل منیجر جناب بدیوت بروا نے ’’غذائی مصنوعات کی برآمد کارانہ صلاحیت اور چھوٹی غذائی صنعتوں میں اُس کا دائرہ‘‘ کے عنوان سے ایک اِجلاس  منعقد کیا۔

’’مائیکرو فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور رسد مداخلت‘‘پر ایک اِجلاس کا اِنعقاد  گورنمنٹ اینڈ پبلک سروسز ، کی پی ایم جی ایڈوائزری سروس پرائیویٹ لمٹیڈ  کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جناب وِویک جھا  نے منعقد کیا، جبکہ ریگولیٹری کمپلائنس ڈویژن ، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اےا ٓئی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب اکھلیش گپتا نے ’’چھوٹی صنعتوں کے لئے ضابطوں پر عمل آوری، چیلنج اور حل ‘‘کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم)تھنجاوُر کی محترمہ ٹونیشا دکشت نے ’’پی ایم ایف ایم ای منصوبے کا تعارف اور درخواست دینے کا عمل(خواہش مند صنعتوں؍گروپوں کے لئے آن لائن فارم)‘‘پرایک سیشن منعقدکیا۔

 

02.jpg

 

فوڈ ٹیک اِجلاس  فوڈ ٹیک  پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت  کے ذریعے خصوصی صنعتی ماہرین کی حمایت کے ساتھ ساتھ موجودہ پس منظر میں اپنے فوڈ پروسیسنگ کو بڑھانے کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو فیصلہ لینے کےلئے معلومات فراہم کرنے اور اُن کی رہنمائی کے لئے ایک پہل  ہے۔

متعدد باوقار مہمان مقررین کی شراکت داری کے علاوہ اِس چوٹی اِجلاس میں ریاستوں کے سرکاری افسران اور فوڈ پروسیسنگ کی چھوٹی صنعتوں کی شراکت داری دیکھی گئی۔اِسے کامیابی کے ساتھ لائیو ہوسٹ کیا گیا اور اِس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔

پی ایم ایف ایم ای منصوبے کے بارے میں

آتم نر بھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کی گئی مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائزز (پی ایم ایف ایم ای)ایک مرکز کی اِسپانسرڈ اسکیم ہے۔ جس کا مقصدہے غذا کی پروسیسنگ سے متعلق صنعتوں کے غیر منظم شعبے میں موجودہ چھوٹی صنعتوں کے درمیان انفرادی مسابقت کو بڑھانا اور اِس شعبے میں یکسانیت لانا ہے۔اس کے علاوہ کسانوں کی پیداوار تنظیموں اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں  اور پیداواری والی کوآپریٹیو  سمیتیوں کو اُن کے مکمل قیمت سلسلے کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔21-2020ء سے 25-2024ء کے دوران 10,000کروڑ کے خرچ کے ساتھ اِس منصوبے میں موجودہ چھوٹی فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی ترقی کےلئے مالی تکنیکی اور کاروباری تعاون فراہم کرنے لئے2,00,000 چھوٹی فوڈ پروسیسنگ اِکائیوں کو براہ راست مدد کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

مزید معلومات کےلئے  دیکھیں:https://pmfme.mofpi.gov.in/pmfme/#/Home-Page

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 11032)



(Release ID: 1764424) Visitor Counter : 177


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi