وزارت دفاع

بحریہ کمانڈروں کا اجلاس 21/2

Posted On: 16 OCT 2021 5:25PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،16اکتوبر؍2021:

بحریہ کمانڈروں کے اجلاس 2021 کا دوسرا ایڈیشن 18 سے 22 اکتوبر 2021ء کو نئی دہلی میں ہونا طے ہے۔یہ اجلاس بحریہ کمانڈروں کے لئے فوجی –حکمت عملی کی سطح پر اہم سمندری معاملوں پر غورو خوض کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ بات چیت کرنے کےلئے  ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم کے توسط سے ایک پلیٹ فارم  کی  شکل میں کام کرتا ہے۔ علاقے کی تیزی کے ساتھ بدلتی ہوئی زمینی صورتحال کے سبب اجلاس کی اہمیت اب کئی گنا بڑھ گئی ہے۔یہ انتہائی اہمیت والے ایشوز پر غورو خوض ، براہ راست تیاری اور فیصلہ لینے کےلئے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے، جو ہندوستانی بحریہ (آئی این)کے مستقبل کو ایک شکل دے گا۔

اجلاس کے دوران ، عزت مآب رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ قومی سلامتی سے متعلق اُمور پر بحریہ کمانڈروں کو خطاب کریں گے اور اُن کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

زیر بحث کئی ایشوز کے درمیان بحریہ سربراہ دیگر  بحریہ کمانڈروں کے ساتھ پچھلے کچھ مہینوں میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعے کئے گئے اہم آپریشن ، اشیاء ، رسد، انسانی وسائل کی ترقی، تربیت اور انتظامیہ کی سطح پر سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور اہم سرگرمیوں اور پہل کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت بھی کریں گے۔

بحریہ نے کامبیٹ ریڈی، قابل اعتماد اور متحد فورس ہونے پر توجہ مرکوز کی ہے اور کووڈ-19وباء کے باوجود اپنے فرض کی ادائیگی انتہائی مضبوطی کے ساتھ جاری رکھی۔ہندوستانی بحریہ نے ہندوستان کے بڑھتے سمندری مفادات کے عین مطابق پچھلے کچھ برسوں کے دوران اپنے آپریشن میں قابل ذکر اضافہ دیکھا ہے۔ بحر ہند   خطہ (آئی او آر)میں مشن پر مبنی تعیناتی پر ہندوستانی بحریہ کے جہاز کسی بھی صورتحال کے تئیں فوری رد عمل کے لئے تیار ہے۔ عدن  کی خلیج اور فارس کی خلیج میں تعینات آئی این جہاز اِن خطوں سے ہونے والے کاروبار کےلئے تحفظ فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔21-2020ء میں ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے ساحلی ملکوں کو غذا اور طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اور ساگر(ایس اے جی اے آر)(خطے میں سبھی کے لئے تحفظ اور ترقی )کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے حصے کی شکل میں کووڈ سے متعلق متعدد آؤٹ ریچ مشن شروع کئے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ موجودہ کووڈ وباء کے خلاف ملک کی لڑائی میں ہر ممکن مدد مہیا کرنے کے لئے عہد بند ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف ، ہندوستانی فوج اور ہندوستان کی ہوائی فوج کے  سربراہ بھی بحریہ کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، تاکہ تینوں افواج کی کارروائی کے ماحول میں یکسانیت لائی جاسکےاور اِس سہ رُخی خدمات کا مابین تال میل کو بڑھایا جاسکے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 11031)



(Release ID: 1764403) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil