وزارت دفاع
بھارت-امریکہ نے ایلمینڈورف رچرڈسن ، الاسکا (امریکہ) کے جوائنٹ بیس پر ٹریننگ مشق ’’ ایکس یودھ ابھیاس‘‘ کا آغاز کیا
Posted On:
16 OCT 2021 2:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16؍اکتوبر2021:
بھارت۔ امریکہ نے امریکہ کے الاسکا میں واقع جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن میں ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ 15 اکتوبر ،2021 کو مشترکہ ٹریننگ مشق کے 17ویں ایڈیشن ’’ایکس یودھ ابھیاس-21 ‘‘ کا آغازکیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانہ ، ’’ جن گن من‘‘ اور ’’دی اسٹار اسپینگلڈ بینر‘‘ کو بجانے کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی لہرائے گئے ۔
اس مشق میں 40 ویں کیولری ریجمنٹ کے فرسٹ اسکواڈرون (ایئربورن) کے 300 امریکی فوجی اور بھارتی فوج کے 7 مدراس انفینٹری بٹالیئن گروپ کے 350 فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ 14 دنوں کے اس تربیتی پروگرام میں اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحتشورش پسندی/ دہشت گردی کے خلاف مہم کے طور پر جوائنٹ ٹریننگ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران، امریکی فوج میں الاسکا کے کمانڈر میجر جنرل برائن آئفلر نے رسمی طور پر بھارتی دستے کا استقبال کیا۔ انہوں نے دونوں فوجی دستوں سے مشق کے تربیتی مقاصد کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اصلاح پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان آئیڈیاز، تصورات اور بہترین طریقہ کار کے آزاد تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشترکہ مشق سے دونوں فوجوں کو ایک دوسرے کو بہتر طریقہ سے جاننے، اپنے وسیع تجربہ کو مشترک کرنے اور معلومات کے تبادلہ کے ذریعہ حالات کے مطابق بیداری بڑھانے میں سہولت ہوگی۔ اس سے انہیں اقوام متحدہ کے دائرہ کار کے تحت موسم سرما کی صورتحال جیسے پہاڑی علاقوں میں بٹالین سطح پر مشترکہ مہم چلانے میں بھی مدد ملے گی۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 11013)
(Release ID: 1764399)
Visitor Counter : 223