وزارت خزانہ
وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فائننشل کمیٹی (آئی ایم ایف سی)کی میٹنگ میں حصہ لیا
وزیر مالیات نے آئی ایم ایف کی بریک فاسٹ میٹنگ میں بھی حصہ لیا
Posted On:
15 OCT 2021 10:23AM by PIB Delhi
نئی دہلی،15اکتوبر؍2021:
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 14اکتوبر 2021ء کو واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے بورڈ آف گورنرس کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فائننشل کمیٹی کی مکمل میٹنگ میں حصہ لیا۔سالانہ میٹنگ 2021ء میں آئی ایم ایف کے 190 ممبر ملکوں کی نمائندگی کرنے والے گورنرس؍الٹرنیٹ گورنرس نے حصہ لیا۔
سالانہ میٹنگ 2021ء میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے بورڈ آف گورنرس کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فائننشیل کمیٹی کی مکمل میٹنگ جاری ہے
میٹنگ میں بات چیت’’ٹیکہ کاری، جانچ اور اُس کی رفتار تیز کرنا‘‘پر مرکوز تھی، جو منیجنگ ڈائریکٹر کے عالمی پالیسی ایجنڈے کا موضوع ہے۔ آئی ایم ایف سی کے ممبروں نے کووڈ-19کا مقابلہ کرنے اور اقتصادی اصلاحات کے لئے ممبر ملکوں کے ذریعے کئے گئے کاموں اور اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
محترمہ نرملا سیتا رمن واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ میٹنگ 2021ء میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ آف گورنرس کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فائننشل کمیٹی کی مکمل میٹنگ میں تقریر کرتے ہوئے
وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ بھارت مانتا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے عالمی سطح پر ٹیکہ کاری اہم ہے۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ کم آمدنی والے ممالک اور ترقی یافتہ ممالک کی ٹیکہ کاری کوریج میں بڑا فرق تشویش کا موضوع ہے اور یہ اہم ہے کہ ہمیں ٹیکے کے تعلق سے عدم یکسانیت کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مالیات نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کےلئے یکساں اور ساجھا ، لیکن الگ الگ ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کے اُصولوں کے ساتھ کثیر رُخی نطریے کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ سیتارمن نے زور دے کر کہا کہ کفایتی مالی امداد اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے میں ترقی پذیر ممالک کے سامنے آنے والے بڑے چیلنجوں کی شناخت کرنا بہت اہم ہے۔
آئی ایم ایف سی کی مکمل میٹنگ میں حصہ لینے سے پہلے محترمہ سیتا رمن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی محدود بریک فاسٹ میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔
محترمہ نرملا سیتا رمن واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی محدود بریک فاسٹ میٹنگ میں تقریر کرتے ہوئے
کووڈ-19 وباء اور صحت دیکھ بھال سسٹم کے رد عمل پر بولتے ہوئے وزیر مالیات نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم آزادانہ طور سے طبی تحقیقات ساجھا کریں اور صورتحال کے مطابق جواب دہ، کفایتی اور آسان صحت دیکھ بھال سسٹم تیار کریں۔
کووڈ-19ٹیکے کی دستیابی اور اقتصادی اصلاح کے مسئلے پر محترمہ سیتا رمن نے ٹیکے تک رسائی اور دستیابی میں زیادہ غیر جانب داری پر زور دیا، کیونکہ دنیا بحران سے اُبھرنے اور ترقی کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔
وزیر مالیات نے تمام شرکاء کے سامنے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وباء کے بحران کے باوجود بھارت نے بنیادی ڈھانچہ اصلاحات کے اپنے ایجنڈے کو جاری رکھا ہے۔زراعت، محنت اور مالیاتی شعبہ سمیت وسیع اصلاحات سے معیشت میں تیزی آنے کی امید ہے۔
آئی ایم ایف سی میٹنگوں کے بارے میں
آئی ایم ایف سی کی سال میں دوبار میٹنگ ہوتی ہے۔ پہلی میٹنگ اپریل میں فنڈ –بینک اسپرنگ میٹنگ کے دوران ہوتی ہے اور دوسری اکتوبرمیں سالانہ میٹنگ کے دوران ہوتی ہے۔کمیٹی عالمی اقتصادیات کو متاثر کرنے والی عام تشویش کے امور پر بات چیت کرتی ہے اور آئی ایم ایف کو اُس کے کام کی سمت میں مشورہ دیتی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 10091)
(Release ID: 1764224)
Visitor Counter : 222