وزارت دفاع

آزادی کا امرت مہوتسو دوڑ ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس کے ذریعہ جھانسی سے نیشنل وار میموریل تک

Posted On: 14 OCT 2021 7:06PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

 

  • یہ دوڑ جھانسی کی رانی کییاد میں ہے جنہوں نے 1858 میں پہلی جنگ آزادی میں اپنی جان قربان کی تھی۔
  • نیتا جی سباش چندر بوس کے 21 اکتوبر 1943 کو آزاد ہندوستان کی عبوری حکومت کی تشکیل کے اعلان کییاد میں بھی
  • سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نیشنل وار میموریل میں اس دوڑ کو روانہ کریں گے۔

 

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور پر  ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس) گوالیار کے مہارانی لکشمی بائی اسمارک  سے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریم تک 15 تا 21 اکتوبر2021  ایک دوڑ کا اہتمام کر رہا ہے۔یکجائی کے جذبے میں اور 'یکجائی کے ذریعے فتح' کے نعرے پر قائم رہتے ہوئےتینوں سروسز کی چھ افسران اور ایک این سی او پر مشتمل ٹیم سات دنوں میں 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

 

یہ دوڑ جھانسی کی رانی کییاد میں ہے جنہوں نے 1858 میں پہلی جنگ آزادی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور یہ دوڑ نیتا جی سباش چندر بوس کے 21 اکتوبر 1943 کو آزاد ہندوستان کی عبوری حکومت کی تشکیل کے اعلان کییاد میں بھی ہے۔

 

ٹیم کی قیادت کموڈور جوگندر چندنا کر رہے ہیں جو 56 سال کی عمر میں ٹیم کے سب سے بڑے رکن اور ایک تجربہ کار الٹرا میراتھنر ہیں۔ ان کے کارناموں میں 2016 میں 36 گھنٹوں میں 310 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا شامل ہے۔ ٹیم میں دوسری بحری افسر کمانڈر منڈیپ کور ہیں ، جو ایک سند یافتہ اسکوبا غوطہ خور اور ایک تجربہ کار انٹر سٹی الٹرا میراتھنر ہیں۔ ہندستانی فوج کی نمائندگی دو پیرا ٹروپرز کررہے ہیں: لیفٹیننٹ کرنل سوروپ سنگھ کنٹال جو ایک الٹرا میراتھنر، قومی سطح کے سائیکلسٹ ، ٹرائاتھلیٹ، آئرن مین  اور الٹرمین ہیں اور نائیک ہری اوم جو جبل پور سے سکندرآباد تک  کانگلا ٹونگبی پلاٹینم جوبلی رن 2019 کے رکن تھے۔ یہ فاصلہ 777 کلومیٹر کا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AKAMMarathonbyHQIDSJ4RN.jpg

 

ہندستانی فضائیہ کی نمائندگی ائیر کموڈور وی ایس چودھری جنہوں نے 1965 کی ہند پاک جنگ کے 50 سال مکمل ہونے پر 2015 میں ایئر فورس الٹرا میراتھن ٹیم کی پٹھان کوٹ سے نئی دہلی تک قیادت کی تھی اور ونگ کمانڈر پنکج واتسیان کر رہے ہیں جن کے الٹرا میراتھن تجربے میں رن آف کچھ میں 160 کلو میٹر کی دوڑ میں دوسری پوزیشن شامل ہے۔ ٹیم کی سب سے کم عمر رکن فلائٹ لیفٹیننٹ رشبھ جیت کور بھاٹیا ہیں ، جو کرگل فتح کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 2019 میں کرگل سے کوہیما تک کا فاصلہ 45 دنوں میں طے کیا تھا۔ یہ فاصلہ  4500 کلومیٹر کا تھا۔

 

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت 21 اکتوبر 2021 کو نیشنل وار میموریل سے ٹیم کو روانہ کریں گے۔

<><><><><>

ش ح،ع س، ج

U.No. : 10095



(Release ID: 1764163) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Urdu , Hindi