الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
#FOSS4Gov اینوویشن چیلنج میں حصہ لینے کی آخری تاریخ میں 18 اکتوبر 2021 تک توسیع
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ایف او ایس ایس اختراع کاروں کی، حصہ لینے اور اپنی ممکنہ صلاحیت کی حد تک ایف او ایس ایس انقلاب کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے
Posted On:
14 OCT 2021 5:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /اکتوبر 2021 ۔ #FOSS4Gov اینوویشن چیلنج کی حوصلہ افزائی کے لئے الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی وزارت نے اس مسابقے میں حصہ لینے اور درخواست جمع کرنے کی حتمی تاریخ 18 اکتوبر 2021 تک بڑھادی ہے۔ وزارت نے زیادہ سے زیادہ امکانات تک ایف او ایس ایس انقلاب کو وسعت دینے کے لئے ایف او ایس ایس اختراع کاروں سے بڑی تعداد میں اس میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے حکومت میں فری اینڈ اوپن سورس سافٹ ویئر (ایف او ایس ایس) کی قبولیت کو بڑھانے اور بھارتی ایف او ایس ایس ایکو سسٹم کی تعمیر کے لئے مائی گوو کی ساتویں سال گرہ کے موقع پر 26 جولائی 2021 کو ’حکومت نے فری اور اوپن سورس سافٹ ویئر (ایف او ایس ایس)‘ یا #FOSS4Gov اینوویشن چیلنج لانچ کیا تھا۔
اس چیلنج کے توسط سے بھارت میں متعدد اختراع کاروں، اسٹارٹ- اپس، ورکنگ پروفیشنلز، اکیڈمکس اور طلباء کو کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم)، انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) اور صحت، تعلیم، زراعت اور شہری انتظامیہ وغیرہ میں گووٹیک (Govtech) کے لئے ممکنہ استعمال والے دیگر زمروں میں اپنے موجودہ ایف او ایس ایس پر مبنی اختراعات کی نمائش اور /یا نئے قابل نفاذ، اوپن سورس پروڈک اینوویشنز کے فروغ کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس چیلنج میں کامیاب ہونے والوں کو گورنمنٹ ای- مارکیٹ (جی ای ایم) پر لسٹنگ (اندراج) کے لئے اپنی مصنوعات کے فروغ کے لئے کل ایک کروڑ روپئے کا نقد انعام اور انکیوبیشن سپورٹ ملے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 10073
(Release ID: 1764080)
Visitor Counter : 166