وزارت دفاع

چھاؤنی بورڈوں کے کمیونٹی ہالوں کی ای-چھاؤنی پورٹل پر آن لائن بکنگ شروع کی گئی

Posted On: 14 OCT 2021 3:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14 /اکتوبر  2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • چھاؤنی باشندوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے پورٹل کا آغاز
  • کمیونٹی ہال اب ڈیجیٹل ادائیگی کے توسط سے بک کئے جاسکتے ہیں
  • ای- چھاؤنی پورٹل باشندوں کو شہری خدمات کے لئے مرکوز رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے

جسمانی طور پر عرضی گزاری کے بغیر چھاؤنی بورڈوں کے کمیونٹی ہالوں کو آن لائن بک کرنے کی سہولت میں توسیع کرنے اور چھاؤنی کے باشندوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے اب ’کمیونٹی ہال بکنگ ماڈیول‘ کو ای- چھاؤنی پورٹل پر شروع کردیا گیا ہے۔ یہ سہولت پیپرلیس، فیس لیس اور کیش لیس ماحول میں فراہم کی جارہی ہے۔ کوئی عرضی گزار کمیونٹی ہال آن لائن بک کرسکے گا، ڈیجیٹل موڈ میں ادائیگی کرسکے گا اور اپنی درخواست کی صورت حال کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکے گا۔

درخواست کی صورت حال کے بارے میں ہر مرحلے میں ایس ایم ایس اور ای میل کے توسط سے عرضی گزار کو مطلع کیا جائے گا اور درخواست کی منظوری کی توثیق بھی ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی۔ پورٹل پر ماڈیول جاری کرنے سے چھاؤنی کے باشندوں کو ایک شفاف اور دشواری سے پاک ماحول دستیاب ہوگا۔

ای- چھاؤنی ایک ملٹی – ٹیننسی (کثیر کرایہ داری) مرکزی پلیٹ فارم کے توسط سے ملک کے 62 چھاؤنیوں میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو آن لائن شہری خدمات فراہم کرنے کے لئے چھاؤنی بورڈوں کے وسیع ای- انیبلڈ جزو کے طور پر وزارت دفاع کا ایک شہریوں پر مرکوز پروجیکٹ ہے۔ کامن پلیٹ فارم (https://echhawani.gov.in) سبھی چھاؤنی بورڈوں کے باشندوں کو سبھی متعلقہ اطلاعات کے ساتھ ایک سہل، سمجھنے میں آسان اور مؤثر طریقے سے شہری خدمات تک مرکوز رسائی کی سہولت دستیاب کراتا ہے۔

پورٹل پر متعدد، شہریوں پر مرکوز خدمات کا آغاز کیا گیا ہے اور اسے باشندوں کی جانب سے حوصلہ افزا رسپانس ملا ہے۔ ان خدمات میں کاروباری لائسنس فراہم کرنا، پٹوں کا رینیول، پانی اور سیوریج کنکشن، پیدائش اور موت کا سرٹیفکیٹ، چھاؤنی اسپتالوں میں او پی ڈی خدمات کی بکنگ، ٹیکس اور فیس کی آن لائن ادائیگی اور فوری اور بروقت ازالے کے لئے شکایات کا اندراج شامل ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 10070

 



(Release ID: 1764037) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Tamil