مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے ڈاک محکمے نے قومی ڈاک ہفتہ اور آزادی کا امرت مہوتسوتقریبات کے حصے کے طورپر ڈاک ٹکٹ دن منایا


ملک بھرمیں 22ڈاک سرکلز کے ذریعہ بھارت کے گمنام ہیرو کے بارے میں 103خصوصی ڈاک لفافے جاری کئے گئے

Posted On: 13 OCT 2021 7:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13؍اکتوبر:ڈاک ٹکٹ اکٹھاکرنے کی دلچسپی کو سبھی شوق کا راجہ کہاجاتاہے کیونکہ ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے مختلف ڈاک ٹکٹوں کے ذریعہ سے اس وقت کی تاریخ،ثقافت،  شخصیتوں اور معاشروں کی بہتر سمجھ   کو فروغ دیتے ہیں ۔ ڈاک ٹکٹ  کے دستاویزات ایک مصدقہ تاریخ ہے ۔

ڈاک  کا محکمہ اپنے یادگاری ڈاک ٹکٹوں  ، عام استعمال کی ڈاک ٹکٹوں ، خصوصی لفافوں،  سیاحت ، مذہبی ، تاریخی یااہم مقام یا چیز کی ہوبہوشکل پرمبنی تصاویر اور دیگر ڈاک سے متعلق دیگرچیزوں کی سیریز کے ذریعہ ڈاک ٹکٹ  کو فروغ دیتاہے ۔

‘آزادی کاامرت مہوتسو ’ گذشتہ 75سالوں کے بھارت کے سفراور مختلف  پہلوؤں کا جشن منانے کے لئے حکومت کاایک آرزومند پروگرام ہے ۔ اس کثیر رخی  پروگراموں کو منانے کے لئے ڈاک محکمہ کئی سرگرمیوں کو انجام دے رہاہے ۔ جس میں بھارتی ثقافت ،تاریخ اورتنظیموں  کے مختلف پہلوؤں پر یادگاری  ڈاک ٹکٹیں،  بھارت  کی آزادی کی جدوجہد کے گمنام ہیرو پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور بھارت کے جی آئی کوڈ   پروڈکٹ پر 150سے زیادہ خصوصی لفافے وغیرہ شامل ہیں ۔  

ڈاک ٹکٹ کا دن منانے اور قومی ڈاک ہفتہ 2021کو یاد گاربنانے کے لئے ملک کے کونے کونے میں پھیلے 22ڈاک سرکل  کی جانب سے ہندوستان کے گمنام ہیرو سے متعلق 103خصوصی لفافے جاری کئے گئے ہیں ۔جن بھاگیہ داری کو یقینی بنانے کے لئے گمنام  ہیرو کی پیدائش کی جگہ پر اجراء  کی تقریب  منعقد کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SD5.jpg

تمل ناڈو ڈاک سرکل کے ذریعہ چنئی میں گمنام ہیروپر خصوصی لفافوں کا اجراء

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PO2C.jpg

منی پور میں گورنر جناب لاگنیشن کے ذریعہ  راج بھون میں گمنام ہیروپرخصوصی لفافے کا اجراء

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XTVV.jpg

 

مہاراشٹرکے سرکل میں گمنام ہیروپرخصوصی لفافے کا اجراء

 

یہ خصوصی لفافے یادگاری ڈاک ٹکٹیں اوردیگرڈاک سے متعلق چیزیں  ای –پوسٹ آفس پوسٹل پر دستیاب ہیں ۔

 (https://www.epostoffice.gov.in/Login/aspx?service=Philately)

ملک کے شہری   تاریخ بتانے والی تصویروں والی  ڈاک ٹکٹوں کی چھوٹی شیٹس ،شیٹ کے بغیر ٹکٹیں  ، میکس کارڈ وغیرہ خریدنے کے لئے اس پورٹل پررسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔

****************

 

ش ح۔  ح ا۔ ع آ 

U. NO. 10055


(Release ID: 1763813) Visitor Counter : 495


Read this release in: English , Hindi