مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو


مرکزی وزرا جناب دھرمیندر پردھان اور جناب اشونی ویشنو نے اوڈیشہ کے 6 نامعلوم ہیروز پر خصوصی کور جاری کیے

Posted On: 13 OCT 2021 6:53PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو اور ڈاک ٹکٹ ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی کے صنعتوں کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور مواصلات، ریلوے اور آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے اوڈیشہ کے چھ نامعلوم ہیروز پر خصوصی کور جاری کیے جنھوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں عظیم خدمات انجام دی تھیں۔ یہ گمنام ہیروز ہیں بکسی جگ بندھو، شہید باجی راوت، شہید جے راج گرو، شہید چکھی کھونٹیا، شہید چکرا بسوئی اور پربتی گری۔ جناب ونیت پانڈے، سکریٹری، محکمہ ڈاک، جناب آلوک شرما، ڈائریکٹر جنرل (پوسٹس) اور محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے دیگر سینیئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ اوڈیشہ کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جناب سویندو سوین اور کئی دیگر معززین نے اوڈیشہ سے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OUTB.jpg

 

محکمہ ڈاک کی طرف سے 11.10.2021 سے 17.10.2021 تک قومی ڈاک ہفتہ ہر دن ایک خاص موضوع جیسے مالی شمولیت، ڈاک ٹکٹ، میل اور پارسل وغیرہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس میں پورے ملک کے شہریوں کو بڑے پیمانے پر شامل کیا گیا ہے اور انڈیا@ 75 کا اشتراک کیا گیا ہے۔

محکمہ ڈاک کے سکریٹری ونیت پانڈے نے وزرا اور مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے محکمہ ڈاک کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ تقریب ڈاک ٹکٹوں اور خصوصی کوروں کے ذریعے ہماری آزادی کی جد و جہد کے نامعلوم ہیروز کی متاثر کن کہانیوں کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہے۔ محکمہ کے ذریعہ 13 اکتوبر 2021 کو ملک کی تحریک آزادی کے نامعلوم ہیروز پر 103 خصوصی کور جاری کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026KCC.jpg

 

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب اشونی ویشنو کے ذریعہ ڈاک بھون، نئی دہلی میں خصوصی کور جاری کیے گئے۔ دونوں وزرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اوڈیشہ میں ان 6 نامعلوم ہیروز کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے خطاب میں ان عظیم مردوں اور عورتوں کی جدوجہد کو یاد کیا اور موجودہ نسل کو یاد دلایا کہ ان نامور شخصیات کے دکھائے گئے اقدار اور راستوں کو برقرار رکھنا ان کا فرض ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035SH0.jpg

 

وزیر مواصلات جناب اشونی ویشنو نے یاد کیا کہ ان 6 ہیروز کی عظیم خدمات آج بھی اوڈیشہ کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں اور وہ کس طرح سے مقامی لوک داستانوں کا ایک حصہ رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے ان گمنام ہیروز پر خصوصی کور لانے کے لیے محکمہ ڈاک کو مبارکباد دی۔

ان 6 مجاہدین آزادی کے اہل خانہ نے ورچوئل طور سے تقریب میں شرکت کی اور اوڈیشہ میں محکمہ ڈاک کے عہدیداروں کی جانب سے ان کو ان کے آبائی شہروں کے مقامی ڈاک خانوں میں خصوصی کور البم فراہم کیے گئے۔ دونوں وزرا نے ان ہیروز کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔

اس تقریب میں بھونیشور سے جناب سریش چندر دلائی، کمشنر و سکریٹری، اڑیہ زبان، ادب و ثقافت، حکومت اوڈیشہ، جناب سویندو سوین، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، اوڈیشہ ڈویژن، بھونیشور اور محکمہ ڈاک کے دیگر افسران بھی شامل ہوئے۔

                                                                *************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10042


(Release ID: 1763791) Visitor Counter : 256


Read this release in: English , Hindi , Odia