وزارت خزانہ

دہلی سی جی ایس ٹی عہدیداروں نے دھوکہ دہی سے آئی ٹی سی کے 134 کروڑ روپے کا دعویٰ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا

Posted On: 13 OCT 2021 12:49PM by PIB Delhi

مشرقی دہلی  میں  مرکزی  اشیاء اور خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنری کے عہدیداروں نے تفصیلی تجزیہ کرکے جعلی برآمد کاروں کے ایک  نیٹ ورک  کا انکشاف کیا ہے، جو  دھوکہ دہی کے ساتھ  آئی جی ایس  ٹی کا دعوی کرکے  اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت  جعلی طور پر134  کروڑ روپے  کے   اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) حاصل کرکے استعمال کر رہے تھے۔

رِسک انالیسس کی بنیاد پر ایک بر آمد کار  میسرز وائب ٹریڈیکٹس کی  جانچ کے لئے نشان دہی کی گئی تھی۔ میسرز وائب ٹریڈیکٹس پان مسالحہ،  خوردنی تمباکو، ایف ایم  سی جی  اشیاء وغیرہ بر آمد کرتے ہیں۔

جعلی بر آمد کاروں کا نیٹ ورک  چراغ گوئل نامی ایک شخص  کے ذریعے  چلا یا جا رہا تھا، جو برطانیہ کے  سندر لینڈ کی یونیورسٹی سے  ایم بی اے ہے۔ اس کی ایسوسی ایٹ  کی ملکیت   دو سپلائر فرموں کے ذریعے ، جو مفرور ہیں، بنائے گئے ای –وے  بلوں کی جامع  تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ گاڑیاں،  جن کے لئے  ای-  وے بل  تیار کئے گئے تھے،  مذکورہ مدت میں  مہاراشٹر ،  گجرات، مدھیہ پردیش، کے دور دراز کے شہروں میں استعمال کئے گئے اور وہ  کبھی دہلی میں داخل نہیں ہوئے۔ جعلی طور پر  حاصل اور استعمال کئے گئے آئی ٹی سی کی رقم  134  کروڑ روپے ہے۔

چراغ گوئل نے  حکومت کو دھوکہ دینے کے لئے یہ  گہری سازش رچی تھی  اور  اس کا جرم سی جی ایس ٹی  ایکٹ 2017 کی   دفعہ  132  (1) (سی)  کے تحت  قابل تعزیر اور ناقابل ضمانت ہے۔ اسے  نئی دہلی  کے پٹیالہ کورٹ کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے  26  اکتوبر 2021  تک، 14  دن کے لئے  عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- و ا- ق ر)

U-10024



(Release ID: 1763562) Visitor Counter : 193