صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری  مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 96.43کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50.63  لاکھ خوراکیں دی گئیں

سردست  صحت یابی کی شرح  98.06  فیصد ہے جو  مارچ  2020 کے بعد سے سب سے  زیادہ  ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15,823 نئے معاملات درج کئے گئے

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (2,07,653) ہے جو کہ کل معاملات کا 0.61 فیصد ہے

 جانچ  کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.46)  فیصد ہےجو کہ پچھلے 110  دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 13 OCT 2021 10:15AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50,63,845   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 96.43  کروڑ (96,43,79,212)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  94,26,400 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,75,524

دوسری خوراک

90,48,454

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,59,830

دوسری خوراک

1,4,29,462

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

38,88,20,662

دوسری خوراک

10,57,49,264

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,66,74,343

دوسری خوراک

8,44,42,796

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,51,47,025

دوسری خوراک

6,03,31,852

میزان

96,43,79,212

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  22,844 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,33,42,901   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.06 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

 

1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  108 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   15,823 نئے معاملات درج کئے گئے۔یہ گزشتہ  224  دن میں درج ہونے والے  نئے کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

 

2.jpg

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,07,653 ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا  0.61 فیصد ہے۔ جو کہ گزشتہ 214 دن  کے  کے دوران مریضوں کی  سب سے کم تعداد ہے۔

 

3.jpg

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  13,25,399  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 58.63  کروڑ سے زیادہ (58,63,63,442)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.46 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 110دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.19 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 44 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  127  دن سے  5  فیصد سے نیچے رہی ہے۔

 

4.jpg

 

****************

 

( ش ح ۔س ک۔ر ض)

U.No. 10010


(Release ID: 1763521) Visitor Counter : 187