بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو آگے بڑھانے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے پر زور دیا


این وی سی ایف ایل نے قانونی منظوری حاصل کی اور تعاون معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 12 OCT 2021 2:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12اکتوبر؍2021:

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای وزارت کے حکام کو ایم ایس ایم ای سیکٹر کی پیداواری بڑھانے کے لئے تیار رہنے کو کہا۔وزیر موصوف نے واضح طور سے کہا کہ وہ اِس سیکٹر میں کام کی تکمیل میں بھارتی اُچھال دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے لئے وزارت کے تمام شعبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے سماج کی بہتری کے لئے وزارت کے ذریعے مجموعی طورسے خرچ بڑھانے پر اِصرار کیا۔جناب رانے نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی توسط سے بھارت کی درآمدات میں بھاری اُچھال کے امکانات کی طرف اشارہ کیا۔ جس سے اعلیٰ مجموعی گھریلو پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

1.jpg

 

ایم ایس ایم ای کے وزیر آج نئی دہلی میں این ایس آئی سی، این وی سی ایف ایل اور ایس وی ایل کے حکام کے ذریعے تعاون معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اُن کے ساتھ ایم ایس ایم ای میں وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، وزارت میں سیکریٹری جناب بی بی سوین ، این ایس آئی سی کے سی ایم ڈی اور این وی سی ایف ایل کی چیئرمین محترمہ الکا اروڑا اور ایس وی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب کے سریش بھی موجود تھے۔

 

2.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے عین مطابق وزیر مالیات نے اضافی پونجی حاصل کرنے میں ایم ایس ایم کے سامنے موجود بھاری کمی کو دور کرنے کےلئے آتم نر بھر بھارت پیکیج کے تحت بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے لئے فنڈ آف فنڈز بنانے کا اعلان کیا تھا۔نتیجے کے طورپر ایم ایس ایم ای وزارت کے تحت بھارت سرکار کے ایک منی رتن نگم-راشٹریہ لگھو اُدیوگ نگم لمٹیڈ-این ایس آئی سی کی صد فیصد معاون کمپنی این ایس آئی سی وینچر کیپٹل فنڈ لمٹیڈ (این وی سی ایف ایل)کو شامل کیا گیا تھا۔این وی سی ایف ایل نے آتم نر بھر بھارت کوش (ایس آر آئی فنڈ)کو مضبوط بنایا۔ جس کا مقصد 10,006کروڑ روپے کے ہدف فنڈ اور پونجی اور قرض کے توسط سے اضافہ شدہ پونجی کی شکل میں ایم ایس ایم ای کی ترقی کا نظم کرنے کےلئے صنعتی فنڈ کی حمایت کرنا تھا، جس کی اے آئی ایف ضابطے کے تحت اجازت دی گئی ہے۔دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ اِس فنڈ کو ادارہ جاتی سرمایہ کار اور اسپانسر کی شکل میں این ایس آئی سی کے ذریعے ایم ایس ایم ای وزارت میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

 

3.jpg

 

ایس بی آئی سی اے پی وینچرز لمٹیڈ (سی وی ایل)کو سرمایہ کاری منتظم کی شکل میں اور کھیتان اینڈ کمپنی کو این وی سی ایف ایل کے قانونی مشیر کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔این وی سی ایف ایل نے سرمایہ کاری کی معلومات دینے والے امکانی سرمایہ کاروں کو دیئے جانے والے دستاویز –پرائیویٹ پلیسمنٹ میمورنڈم(پی پی ایم) کو انڈین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ کے ریکارڈ میں رکھا ہے، تاکہ ایس آر آئی فنڈ کو زمرہIIمتبادل سرمایہ کاری فنڈ کی شکل میں رجسٹرڈ کیا جاسکے، اسے سیبی(ایس ای بی آئی) نے یکم ستمبر 2021ء کو رجسٹرڈ کیا تھا۔

ایس آر آئی فنڈ ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ایکویٹی فنڈ سے متعلق چیلنجز کو حل کرے گا اور اُنہیں اپنی رُکاوٹوں کو توڑنے ، اشتراک کے لئے حوصلہ افزائی کرنے اور عالمی چمپئن بننے کے لئے اپنی مکمل پوشیدہ صلاحیت کو فروغ دینے کی اجازت دے گا۔سرکاری مداخلت کے ساتھ فنڈ مختلف نوعیت کے فنڈز کو ناکافی خدمات دینے والے ایم ایس ایم ای میں سمت دینے اور اعلیٰ ترقی والے ایم ایس ایم ای کی اضافی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہل ثابت ہوگا۔

 

********

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9989)



(Release ID: 1763335) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu