بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وی او چدمبرنار بندرگاہ ملٹی ماڈل لوجسٹکس پارک قائم کرنے کی تیاری کررہی ہے

Posted On: 11 OCT 2021 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/اکتوبر2021 ۔ جنوبی تمل ناڈو کا اقتصادی انجن وی او چدمبرنار بندرگاہ نے بہترین ریل – روڈ کنیکٹیوٹی، اصل سمندری روٹ سے قربت، سبھی موسم کے لئے سازگار آپریشنل حالات اور مشرقی ساحل کو مغربی ساحل سے جوڑنے والی جغرافیائی کیفیت جیسے سازگار حالات کے سبب ملٹی ماڈل لوجسٹکس پارک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔ موجودہ مینوفیکچرنگ مراکز خاص طور پر کچھ اندرونی علاقوں میں واقع ہیں، جیسے کہ کوئمبٹور، تری پور، سیلم، ایروڈ، پولاچی، کرور، راج پالیم، مدورائی وغیرہ۔

ملٹی ماڈل لوجسٹکس پارک بغیر روک ٹوک کے ملٹی ماڈل فریٹ ٹرانسفر کو اہل بنانے اور خصوصی اسٹوریج سالیوشن جیسے کولڈ اسٹوریج، مشین کے ذریعے سامانوں کی ہینڈلنگ سے لیس گوداموں اور کنٹینروں کے لئے انٹر ماڈل ٹرانسفر ٹرمینل، تھوک اور خردہ مال کے لئے بنیادی ڈھانچے کی سہولت دستیاب کرائے گا۔ اس کے علاوہ، ایم ایم ایل پی ویلیو ایڈیڈ خدمات جیسے کسٹمز کلیئرینس، باؤنڈیڈ اسٹوریج یارڈس، قرنطینہ زون، جانچ کی سہولیات، ویئر ہاؤسنگ مینجمنٹ سروسیز، مینوفیکچرنگ کے بعد کی سرگرمیوں جیسے فٹنگ اور فائنل اسمبلی، گریڈنگ، سورٹنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ وغیرہ کی پیشکش کرے گا۔

بندرگاہ میں تقریباً 100 ایکڑ کے رقبے میں ملٹی لیبل لوجسٹکس پارک کے قیام کے لئے تین ممکنہ مقامات کی شکل میں کوئمبٹور، مدورائی اور توتی کورین کی عارضی طور پر نشان دہی کی ہے۔

بندرگاہ ایم ایم ایل پی کے فروغ کے لئے اندرونی علاقوں اور صنعتی تنظیموں کے حصص داروں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر سڑک اور ریل رابطے والی جگہوں کی نشان دہی کی جائے گی اور تجویز حکومت کی منظوری کے لئے بھیجی جائے گی۔

ملٹی ماڈل لوجسٹکس پارک کے قیام سے درآمد – برآمد مال کی رسد لاگت میں کمی، مال بردار ٹرکوں کی نقل و حمل کے سبب ہونے والی آلودگی، بھیڑ بھاڑ میں کمی اور شہری علاقے کے باہر واقع لوجسٹکس پارکوں میں کم کرائے سے چلنے والے گودام کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وی او سی بندرگاہ 95000 ڈی ڈبلیو ٹی تک بلک کیریئرس اور 300 میٹر کے ایل او اے تک کنٹینر جہازوں کو گنجائش فراہم کرنے کے لئے 14.20 میٹر کا زیادہ سے زیادہ ڈرافٹ پیش کرتا ہے۔ بندرگاہ کے دو کنٹینر ٹرمینل، کنٹینر کے 1.17 ملین ٹی ای یو کو سنبھالنے کی صلاحیت کے ساتھ 17 کنٹینر فریٹ اسٹیشنوں اور ایک آئی سی ڈی سے لیس ہے۔ ٹرمینل اپنی ہفتہ واری مین لائن سروسیز کے توسط سے کولمبو کے لئے یومیہ کنیکٹیوٹی اور مشرق بعید تک پہنچنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

تمل ناڈو میں سب سے تیزی سے نموپذیر بندرگاہ وی او چدمبرنار بندرگاہ بھارتی معیشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں سڑک کے راستے سے مال کی ڈھلائی کی مقدار میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ وی او سی بندرگاہ میں 76 فیصد مال سڑک راستے سے، 20 فیصد کنویئر کے ذریعے اور 2 فیصد پائپ لائن اور ریل کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔ 3000 سے زیادہ ٹرک پورٹ روڈ کنیکٹیوٹی کے توسط سے ایگزم کارگو کو منتقل کرنے کے لئے یومیہ چلتے ہیں، جو کہ این ایچ 138 اور این ایچ 38 کے ذریعے تیرونیلویلی  اور جنوبی علاقے کے باہر اور مدورائی سے لے کر شمالی اندرونی علاقوں کو کور کرتے ہیں۔ 595 کلومیٹر طویل مشرقی ساحلی سڑک چنئی کو بھی جوڑتی ہے۔ یہ بندرگاہ بھارتی ریلوے نیٹ ورک سے میلاوٹّن – مدورائی بڑی لائن کے ذریعے اچھی طرح سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے ڈنڈی گل، کرور، بنگلورو، کوئمبٹور اور چنئی علاقوں میں تیزی سے اور مؤثر طریقے سے مال پہنچ پاتا ہے۔

وی او سی بندرگاہ کے ذریعے مال کی کل ڈھلائی سال 2047-48 تک 125.68 ملین ٹن تک پہنچنے کا اندازہ ہے اور بندرگاہ کے کنٹینر ٹریفک کے سال 2047-48 تک 3.41 ملین ٹی ای یو تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

9957U-NO.

 


(Release ID: 1763103) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil