کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی 11کانوں کی نیلامی کے لئے بولی لگانے سے قبل کانفرنس منعقد کی

Posted On: 11 OCT 2021 2:59PM by PIB Delhi

  کوئلے کی وزارت میں نامزد اتھارٹی نے پچھلے مہینے فروخت کے لئے (سی ایم ایس پی کی بارہویں  قسط کے تحت 4کانوں اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ 2 قسطوں  کے تحت)  7کانوں  سمیت کوئلے کی گیارہ کانوں کی نیلامی دوسری کوشش کی شروعات تھی ۔ یہ وہ کوئلہ کانیں ہیں جس کا نوں کی 25مارچ ، 2021 کو پہلے آغاز کے دوران پیش کش کی گئی تھی اور ایک ہی بولی لگی تھی ۔

کوئلے کی وزارت نے بولی لگانے والوں کے لئے آج نیلازمی  کے لئے بولی لگانے سے قبل کا نفرنس منعقد کی ۔ ایس بی آئی کپٹل مارکٹیس لمیٹڈ سینٹرمائن پلاننگ  اورڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (سی ایم پی ڈی آئی ) اور ڈی ڈی جی کے ذریعہ بالترتیب بولی کی ٹرمس اورکنڈیشن کانکنی کی تکنیکی تفصیلات اورنیشنل کول انڈیکس کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔

مالیے کی شیئر کی بنیاد پر دومرحلوں  والی ایک شفاف آن لائن نیلامی کی جائیگی ۔ نیلامی کے اس عمل کے کلیدی عنصر میں جونکات  شامل ہیں ان میں  نیشنل کول انڈکس کو متعارف کیاجانا کوئلے سے متعلق کانکنی کا پہلے سے کوئی تجربہ نہ ہونے پرپابندی کے بغیر اس میں شامل ہونے میں آسانی  کوئلے کے استعمال  میں مکمل لچکداری زیادہ سے زیادہ ادائیگی  کے اسٹرکچرس اورجلد پیداوار  اورکوئلے کی صاف ستھری  ٹکنالوجی کے استعمال کے لئے ترغیبات کے ذریعہ کارکردگی کی بنیاد پر پروموشن شامل ہیں ۔

بولی لگانے والے  نیلامی پورٹل سے رجسٹریشن اورٹینڈردستاویزات کی خریدکے عمل میں ہیں ۔ کووڈ 19 وباء کے دوران لوگوں نے اس میں دل وجان سے حصہ لیاتھا ۔ کوئلے کی وزارت آئندہ وقت میں بھی مزید کمپنیوں سے اس میں زیادہ شراکت داری کی توقع کرتی ہے۔

****************

 

ش ح۔ش ر۔ ع آ  

U. NO. 9946

 



(Release ID: 1762959) Visitor Counter : 147


Read this release in: Tamil , English , Hindi