وزارت دفاع
خلیج بنگال میں کثیر الجہت بحری مشق مالابار 2021 - کا دوسرا مرحلہ 12 تا 15 اکتوبر21
Posted On:
10 OCT 2021 5:57PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف)، رائل آسٹریلین نیوی (آر اے این) اور امریکی بحریہ (یو ایس این) کے ساتھ کثیر فریقی بحری مشق مالابار کے دوسرے مرحلے میں حصہ لے گی۔ اس مشق کا خلیج بنگال میں 12 تا 15 اکتوبر 2021 اہتمام کیاجا رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی مشق فلپائنی سمندر میں 26 تا 29 اگست 2021 کی گئی تھی۔
ہندوستانی بحریہ کی شرکت آئی این ایس رن وجے، آئی این ایس ستپورا، پی 8 آئی لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور ایک آبدوز پر مشتمل ہے۔ ائیر کرافٹ کیریئریو ایس ایس کارل ونسن اور دو ڈسٹرائر یو ایس ایس لیک چیمپلین اور یو ایس ایس اسٹاک ڈیل امریکی بحریہ کی نمائندگی کریں گے۔ جے ایم ایس ڈی ایف کی نمائندگی جے ایس کاگا اور جے ایس موراسیم کریں گے۔ جبکہ رائل آسٹریلین نیوی کی نمائندگی ایچ ایم اے ایس بلارٹ اور ایچ ایم اے ایس سیرئیس کریں گے۔
مشق کا دوسرا مرحلہ مشق کے پہلے مرحلے کے دوران تیار کردہ ہم آہنگی، ارتباط اور بین اشتراک سرگرمی پر مبنی ہوگا اور اعلی درجے کی آبی سطح کی اور آبدوز شکن جنگی مشقوں کے علاوہ جہاز رانی کے کمال کی ارتقاء اور ہتھیاروں کی فائرنگ پر توجہ مرکوز کرے گا۔
مالابار سیریز کی مشقوں میں جو 1992 میں ہندستان اور امریکہ کے درمیان سالانہ دو طرفہ بحری مشق کے طور پر شروع ہوئی تھیں، گزرتے برسوں کے دوران امکانات اور پیچیدگی سے گزرنے کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ مالابار کی25 ویں مشق کا عالمی وبا کووڈ 19 کے تمام پروٹوکول پر عمل کے ساتھ دو مراحل میں اہتمام کیا جا رہا ہے جو شریک ممالک کے ایک آزاد، کھلے اور ہمہ جہت ہند بحرالکاہل کے علاوہ ضابطوں پر مبنی بین اقوامی نظم کے ساتھ تعاون کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔
*****
U.No:9922
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1762816)
Visitor Counter : 244