وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

 این ایم پی بی ادویاتی پودوں کی معیاری کاشتکاری سامان کی پیداوار کے لئے ہمالیائی  حیاتیاتی  وسائل ٹکنالوجی  انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا

Posted On: 09 OCT 2021 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9اکتوبر 2021/ قومی ادوایاتی پودوں کے بورڈ (این ایم پی بی) نے  ادویاتی پودوں کی معیاری پودوں کی اشیا کی پیدوار کی حوصلہ افزائی کرنے کے  لئے ہماچل پردیش کے پالم پور علاقے  میں واقع ہمالیائی حیاتیاتی وسائل ٹکنالوجی  انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

آیوش وزارت کے تحت قائم کئے گئے ایم  این پی بی ادویاتی پودوں کے کاروبار، برآمد، تحفظ اور کھیتی کو  فروغ دینے کے لئے پالیسیوں اور پروگراموں کو  حمایت دینےکا کام کرتاہے۔

دونوں تنظیموں نے این ایم پی بی کے ذریعہ شناخت شدہ  ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی معیاری  کاشتکاری  سامان کے فروغ کو آسان بنانے اور  نایاب یا غائب ہونے کی کگار پر (آر ای ٹی) نسلوں اور  بلندی والے علاقوں میں اگنے والے پودوں سمیت مختلف  زرعی آب و ہوا  والے علاقوں میں  کارآمد ادویاتی پودوں کے   کیو پی ایم   فروغ، حوصلہ افزائی، تحفظ اور  کاشت کاری کے لئے  اپنی  نرسریوں کے قیام میں تعاون کے لئے مفاہمت نامے پر  دستخط کئے ہیں۔

سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی  جیسی وسیع افزائش  اور  زرعی ٹکنالوجی  کے فروغ پرتحقیق بھی کرے گا وہیں این ایم پی بی  اپنی ایجنسیوں،  ریاستی ادویاتی  پودوں –ریاستی آیوش کمیٹیاں ریاستی  باغبانی محکموں اور ملک بھر میں واقع علاقائی   کے ساتھ سہولت مراکز کے ذریعہ  کیو پی ایم  فروخت سے متعلق  پروجیکٹوں میں  تعاون کرے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9899


(Release ID: 1762599) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil