نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ’کلین انڈیا پروگرام‘ کے تئیں نوجوانوں کو ترغیب دی
نہرو یووا کیندر سنگٹھن نے چندی گڑھ میں صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد کیا
Posted On:
08 OCT 2021 7:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اکتوبر2021: حکومت ہند کے جاری کلین انڈیا پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پنجاب اور چنڈی گڑھ کے نہرو یوواکندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) نے آج چنڈی گڑھ میں صفائ ستھرائی کی ایک مہم کا انعقاد کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) اور نیشنل سروس اسکیم کی طرف سے رضاکاروں کے ساتھ مہم میں شرکت کی جو کہ شہر میں ایس ڈی کالج سیکٹر 32 کے نزدیک کی گئی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر صفائی ستھرائی کی مہم کے دوران این وائی کے ایس اور این ایس ایس کے رضاکاروں کے ساتھ
اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ کلین انڈیا پروگرام کا مقصد بیداری پیدا کرنا، عوام کو متحرک کرنا اور فضلے کی صفائی خاص طور پر واحد استعمال والی پلاسٹک کے فضلے کو ملک بھر میں صاف کرنے میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا’’اس میگا اقدام کے ذریعے 75 لاکھ کلو کچرا خاص طور پر پلاسٹک کے کچرے کو جمع کیا جائے گا اور شہریوں کی معاونت اور رضاکارانہ شکایت کے ساتھ اسے ضائع کیا جائے گا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر چندی گڑھ میں صفائی ستھرائی کی مہم میں شرکت کرتے ہوئے
نوجوانوں کے امور اور کھل کود کی وزارت (حکومت ہند) کا نوجوانوں کے امور کا محکمہ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات میں ملک گیر کلین انڈیا پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے جو پہلی اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔ یہ پروگرام نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) سے منسلک نوجوانوں کے کلبوں اور اداروں سے منسلک نیشنل سروس اسکیم کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر کے 744 اضلاع کے 6 لاکھ گاؤوں میں منعقد کیا جارہا ہے۔
*****
U.No.9889
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1762567)
Visitor Counter : 245