وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے 9 اکتوبر 2021 کو 72 واں ٹیریٹوریل آرمی ڈے منایا

Posted On: 09 OCT 2021 3:12PM by PIB Delhi

ٹیریٹوریل آرمی نے 9 اکتوبر 2021 کو اپنا 72 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر ٹیریٹوریل آرمی نے ڈائرکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل پریت موہندر سنگھ نے نیشنل وار میموریل برگل دائرہ نذر کرکے شہید سورماؤں کو خراع عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں پروگرام منعقد کئے گئے۔

ٹیریٹوریل آرمی موجودہ شکل میں اس وقت  وجود میں آئی جب 18 اگست 1948 کو ٹیریٹوریل آرمی ایکٹ لاگو ہوا۔ ابتدائی مرحلے میں ٹیریٹوریل آرمی زمینی فوج، بکتر بند کورائیر ڈیفنس، آرٹلری، سنگل،سپلائی اور دیگر محکمہ جاتی یونٹوں پر مشتمل تھی۔ اولین گورنر جنرل جناب راج گوپال آچاریہ نے 9 اکتوبر 1949 کو باقاعدہ طور پر تشکیل دیا جسے ہرسال ٹیریٹوریل آرمی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ٹیریٹوریل آرمی میں ہندوستانی فوج کی مختلف رجمنٹوں سے منسلک یونٹیں اور دیش کے سپوت تصویر پر مبنی ہوم اینڈ ہرتھ بٹالین ہیں۔ انجینئر ٹی اے بٹالینوں کو جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دیکھ بھال کے لئے تعینات کیا جاتا ہے۔ ٹیریٹوریل آرمی میں اس ایکولوجکل ٹی اے بٹالین بھی ہیں جو ملک میں ایکو لوجکل ماحول کو برقرار رکھنے کی ذمہ دارہیں اور اوبڑکھابڑ علاقوں میں شجرکاری  جھیلوں کی بحالی، آبی ذخیروں کی بحالی اور پانی کو محفوظ کرنے کے اقدامات وغیرہ کے کاموں کے لئے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ٹی اے بٹالین ہندوستان ریلویز ، انڈین آئل کارپوریشن اور تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے خصوصی کام بھی انجام  دیتی ہیں۔

****

U.No:9881

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1762500) Visitor Counter : 156