وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی کی عالمی  فن ٹیک  ہیکا تھون  کی پہلی سیریز  - آئی اسپرنٹ -21 ’’ اسپرنٹ 01 ؛ بینک ٹیک ‘‘ کا آغاز  

Posted On: 08 OCT 2021 2:37PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،08 اکتوبر / بین الاقوامی مالی خدمات  کی مرکزی اتھارٹی  ( آئی  ایف ایس سی اے ) اور گفٹ سِٹی نے 7 اکتوبر ، 2021 ء کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دن میں 11.30  بجے آئی ایف ایس سی اے کی عالمی فن ٹک ہیکا تھون  سیریز  کی آئی – اسپرنٹ – 21 کا آغاز کیا ۔ سیریز میں پہلی اسپرنٹ  ’’ اسپرنٹ 01 : بینک ٹیک ‘‘ میں بینکنگ سیکٹر کے لئے فن ٹیک پر توجہ  مرکوز کی جا رہی ہے ۔

آئی ایف ایس سی اے ہندوستان میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز (آئی ایف ایس سی) میں مالیاتی مصنوعات ، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور ان کے ضابطے کے لئے ایک متحد اتھارٹی ہے۔ آئی ایف ایس سی بینکنگ ، انشورنس ، سیکیورٹیز اور فنڈ مینجمنٹ کے تمام شعبوں میں فنانشیل ٹیکنالوجیز (فن ٹیک) کے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ اس تناظر میں ، آئی – اسپرنٹ – 21 کے بینر کے تحت ان علاقوں میں ہیکاتھونز کی ایک سیریز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔آئی اسپرنٹ سیریز کے تحت یہ پہلی ہیکاتھون ہے ، جو بینکنگ سیکٹر پر مرکوز ہے اور یہ اپنی نوعیت کی واحد ریگولیٹر ہے۔ اسے ورچوئل طور پر آپریٹ کیا جائے گا اور دنیا بھر سے فن ٹیکز کی اہلیت  رکھنے والوں کے لئے کھلا ہوگا۔

وزیر خزانہ کی طرف سے مرکزی بجٹ 21-2020 ء  میں گفٹ آئی ایف ایس سی میں ’’ ورلڈ کلاس فنٹیک ہب‘‘کی حمایت کے اعلان کے بعد ، آئی ایف ایس سی اے نے اکتوبر 2020 ء میں ’’یگولیٹری سینڈ باکس‘‘کے لئے ایک فریم ورک متعارف کرایا تھا ، جس سے فن ٹیک اداروں کو ایک فارم بنانے میں مدد ملے گی۔ ایک محدود وقت کے فریم کے لئے حقیقی صارفین کے محدود سیٹ کے ساتھ متحرک ماحول میں خصوصیات اور لچک کو جدید فنٹیک حل کے ساتھ تجربہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس ہیکاتھون کے فائنلسٹ کو آئی ایف ایس سی اے ریگولیٹری/اننو ویشن سینڈ باکس تک براہ راست رسائی کی اجازت ہوگی۔

اسپرنٹ – 01 : بینک ٹیک مشترکہ طور پر آئی ایف ایس سی اے اور گفٹ سٹی کی طرف سے نیتی آیوگ  کے اشتراک سے منعقد کیا گیا  ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ایس بی سی بینک ، آئی کریئیٹ ، زون اسٹارٹ اپ اور انویسٹ انڈیا ہیکاتھون کے شراکت دار ہیں۔

ہیکاتھون کا مقصد ہے:

  1. آئی ایف ایس سی اے  اور گفٹ آئی ایف ایس سی کو فن ٹیک  ماحولیاتی نظام سے جوڑنا ،
  2. گفٹ آئی ایف ایس سی میں بینکنگ یونٹوں کے لئے کاروباری مسائل حل کرنا اور
  3. گفٹ آئی ایف ایس سی  میں بینکنگ یونٹس کے لئے خوردہ تجارت کو فروغ دینا۔

 

اسپرنٹ – 01 : بینک ٹیک  کے تحت دیئے گئے بڑے ایوارڈز اور اعتراف  نامے اس طرح  ہیں:

  1. فن ٹیک  فائنلسٹ کو آئی ایف ایس سی اے  ریگولیٹری/اننوویشن سینڈ باکس تک براہ راست رسائی کی اجازت ہوگی۔
  2. فن ٹیک براہ راست پارٹنر بینکوں کے ساتھ مسئلے کی تفصیلات پر کام کرے گا ، جو اے پی آئی  ، مشورے ، رہنمائی وغیرہ فراہم کرے گا۔
  3. دسمبر 2021 ء میں ہونے والی  آئی ایف ایس سی اے کے فلیگ شپ فن ٹیک فورم کے دوران فن ٹیک کی نمائش کا موقع۔
  4. آئی کریئیٹ کی طرف سے اسپانسر کردہ مالیت کی رقم 24 لاکھ روپئے ہے۔
  5. بزنس سپورٹ سولوشنز پارٹنر کو زون اسٹارٹ اپ انڈیا کے نیٹ ورک سے 25000 امریکی ڈالر فی اسٹارٹ اپ کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

          مزید تفصیلات اور درخواست کا طریقہ کار www.isprint.in یا www.ifsca.gov.in پر دستیاب ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (08-10-2021)

U. No.  9846



(Release ID: 1762382) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Tamil