وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے خواتین کے معاملات پر کام کرنے والے ایک وفد سے ملاقات کی جو سبھی خواتین پر مشتمل تھا

Posted On: 08 OCT 2021 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 اکتوبر، 2021 / تعلیم و ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے آج ، درشٹی استری  ادھیاین پربھودھن کیندر کے ایک وفد سے ملاقات کی ، جس کے سبھی ارکان خواتین ہیں۔  یہ کندر خواتین سے متعلق مطالعے کا ایک مرکز ہے جو سماج میں خواتین کی صورتحال سے متعلق اہم معاملات پر تحقیق کرتا ہےاور انہیں سمجھتا ہے۔ مرکزی وزیر کو ‘‘بھارت میں خواتین کی صورتحال ’’ کے موضوع پر ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اس وفد نے تعلیم ، این سی سی / این ایس ایس / اکساؤٹس اور گائیڈ میں  طالبات کی بڑھتی ہوئی حصے داری ، ہنر مندی کے فروغ اور کھیل کود اور ان کے لیے دیگر متعلقہ معاملات کے ذریعے صنفی حساسیت میں اضافہ کرنے پر تجاویز بھی پیش کی۔

************

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

08.10.2021

U –9870


(Release ID: 1762369) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi