وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کی جانب سے کُل ہند سرکاری زبان، سائنسی اور تکنیکی سیمنار کا انعقاد

Posted On: 08 OCT 2021 4:26PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • آفیشیل سرگرمیوں بشمول سائنسی اور تکنیکی کاموں میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کا مقصد۔
  • ’’دفاعی سازوسامان کی جانچ اور نگرانی۔ ضرورت اور حصولیابیاں‘‘ سیمنار کا موضوع تھا۔
  • جن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ہندوستانی دفاعی منظرنامے میں میزائل ٹیکنالوجی کا کردار ، قوم کی تعمیر میں سائنسی اور ٹیکنالوجی کا رول اور کووڈ -19 کے بنی نوع انسان پر اثرات۔

دفاعی تحقیق وترقی کی ہندوستانی تنظیم DRDO کی ممتاز لیباریٹری انٹیگریٹڈ ٹسٹ رینج (چاندی پور) نے چھ اور سات اکتوبر 2021 کو کل ہند سرکاری زبان،سائنسی اور تکنیکی کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا۔ سیمنار کا باقاعدہ افتتاح رکن پارلیمنٹ اور دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جناب جوال اورم نے کیا۔

ہرسال DRDO کی ایک لیباریٹری کو راج بھاشا پر یہ سیمنار منعقد کرنے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس کا مقصد سرکاری سرگرمیوں بشمول سائنسی اور تکنیکی کاموں میں ہندی کے استعمال کو بڑھانا ہے۔ اس سال سیمنار کا اہتمام آئی ٹی آر نے ’’دفاعی سازوسامان کی جانچ اور نگرانی۔ ضرورت اور حصولیابیاں‘‘ کے موضوع کے تحت کیا۔ سیمنار کے دوران جن موضعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ہندوستانی دفاعی منظرنامے میں میزائل ٹیکنالوجی کا رول، قوم کی تعمیر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار ، ہندی اور ہم، قدرتی وسائل، یوگا سے علاج اور بنی نوع انسان پر کووڈ -19 کے اثرات کے موضعات شامل ہیں۔ DRDOکی مختلف لیباریٹریوں کے ملازمین نے ان موضوعات پر ہندی میں مضامین لکھے۔

اپنی تقریر میں جناب جوال اورم نے آفیشل سرگرمیوں میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے DRDO کی تعریف کی۔ انھوں نے علاقائی زبانوں کے استعمال کو بڑھاوا دے کر ثقافتی ورثے کے تحفظ پرزور دیا۔ ملک بھر میں DRDO لیباریٹریوں کے افسران اور کارکنوں نے سیمنار میں حصہ لیا۔

PICROT4.jpg

****

 

 

U.No:9856

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1762185) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil