وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم نے 'سب کا پریاس: اجتماعی شراکت داری' پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے سب کا پریاس کی روح کو آگے بڑھانے پر زور دیا

قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 نئے ہندوستان کی بنیاد کا ستون ہوگی- جناب پیوش گوئل

Posted On: 07 OCT 2021 7:33PM by PIB Delhi

 

وزارت تعلیم نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ساتھ مل کر'سب کا پریاس: اجتماعی شراکت داری' پر آج ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ یہ ویبینار حکومت ہند کی جانب سے 17 ستمبر 2021 سے 7 اکتوبر 2021 تک گڈ گورننس (اچھی طرز حکمرانی)کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے ویبینار کی ایک سیریز کا حصہ تھا۔تعلیم اور اسکل ڈولپمنٹ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ،کامرس اینڈ انڈسٹری ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، سکریٹری ، اعلیٰ تعلیم جناب سنجے مورتی چیئرمین ، یو جی سی پروفیسر ڈی پی سنگھ اور وزارت اور یو جی سی کے سینئر عہدیداروں نے ویبینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے گڈ گورننس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباکووڈ-19کے دوران ، بھارت دنیا میں مدد کرنے والےاُن سرکردہ ممالک میں سے ایک تھا جس نے بڑھ چڑھ کر مشکل حالات میں دنیا کی مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 25 سال آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی اہم ہوں گے تاکہ ملک کو مزید شاندار مستقبل کی طرف لے جایا جا سکے۔

وزیر موصوف نے خود انحصاراور خود کفیل بھارت بنانے میں لوگوں کی شراکت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شراکت داری (جن  بھاگیداری) مودی حکومت کے گورننس ماڈل کا ایک اہم ستون ہے۔

"سب کا پریاس" کے لئے وزیر اعظم کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے سب کا پریاس کے جذبے کو آگے بڑھانے اور آتم نربھر (خود کفیل )بھارت کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

کامرس اینڈ انڈسٹری ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ملک بھر میں تعمیر کیے گئے نئے ٹیکسٹائل پارکس میں کوشل وکاس کیندر قائم کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرائی ، جو مناسب قیمت کے ساتھ بہترین معیار کا  سازوسامان پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا،بھارت کو ہنر مند افرادی قوت کے قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھ رہی ہے جس میں تعلیم کے بے پناہ امکانات ہیں جو غیر ملکی اداروں اور طلباء کو اپنی ترجیحی مطالعہ کی منزل کے طور پر ہندوستان آنے کی طرف راغب کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 کے بارے میں اپنے خیالات کا مزید اشتراک کرتے ہوئے  کہا کہ مقامی انتظامیہ ، اعلیٰ تعلیمی اداروں ، طلباء اور ملک بھر کے شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی لاکھوں تجاویز کو اکٹھا کرکے اس پالیسی کو حتمی شکل دینے میں سب کا پریاس  اس کی ایک اہم اور سب سے بڑی مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی،2020 مہاتما گاندھی کے گرام سوراج کے خواب کو پورا کرنے میں مدد دے گا جہاں دیہی ہندوستان کا ہر فرد تعلیم اورفن و مہارت سے بااختیار ہوگا۔

جناب سنجے مورتی ، سکریٹری ، اعلیٰ تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی،2020 کی اہمیت اوراس کی اچھی طرز حکمرانی کی فراہمی پر روشنی ڈالی جبکہ سرکاری محکموں ، این جی اوز ، سول سوسائٹیوں ، دیگر پرائیویٹ اسٹیک ہولڈرزاور سب سے اہم بات یہ ہے کہ عام آدمی کی اجتماعی شراکت داری پر توجہ دی جائے۔

پروفیسر ڈی پی سنگھ ، چیئرمین ، یو جی سی نے اپنے افتتاحی کلمات میں معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دیئے ہوئے نعرے سب کا ساتھ، سب کا وکاس ،سب کا وشواش اور سب کا پریاس کے ساتھ ہندوستان کے تعلیمی نظام کے معیار کو بہتر بنانے کے بارے میں  اپنی بات رکھی۔ استقبالیہ خطبہ پروفیسر رجنیش جین نے دیا۔

ویبینار'سب کا پریاس پر: اجتماعی شراکت داری' نے تعلیمی اداروں ، وزارتوں اور ماہرین تعلیم کے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں مدد کی تاکہ اچھی طرز حکمرانی  پر بحث کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ٹیکنیکل سیشن کی صدارت پروفیسر آر پی تیواری ، وائس چانسلر ، سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب اور سابق ممبر یو جی سی نے کی۔ پروفیسر ناگیشور راؤ ، وی سی ، آئی جی این اویو ، پروفیسر راکیش موہن جوشی ، آئی آئی ایف ٹی اور پروفیسر پرکاش سنگھ ، دہلی یونیورسٹی نے تکنیکی سیشن سے خطاب کیا۔

ویبینار میں گڈ گورننس کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور کئی طرح کے  مسائل پر غورو خوض  کیا گیا جس میں اجتماعی کوششوں اور اس کے حصول کے لیے شراکت داری کے کردار پر توجہ مبذول کرائی گئی۔ مباحثے ان حکمت عملیوں پر مرکوز تھے جو قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 کے اہداف کے حصول کے لیے اجتماعی شراکت داری کو فعال  بنائیں گے اور اسے مزید فروغ دیں گے۔ ویبینار کا ایک اہم فائدہ لوگوں کو بااختیار بنانے ، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے ، غربت کے خاتمے ، ہماری معاشی ترقی کو بڑھانے اور بالآخر کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے لیے اجتماعی شراکت داری کی اہمیت پر زور دینا تھا۔ ویبینارمیں کیے گئے مشترکہ  گفتگو،مباحثے اور خیالات تعلیم میں گڈ گورننس کے اہداف کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

****************

ش ح -  س ک

U. NO. 9838

 

 

 



(Release ID: 1762041) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Telugu