قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائیفیڈ ون دھن یوجنا پر عمل درآمد کے لیے جموں اور کشمیر سرکار کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی
Posted On:
07 OCT 2021 5:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 اکتوبر، 2021 / قبائلیوں کی گز ربسر (جنگلات میں رہنے والوں اور کاریگروں) کو بہتر بنانے کے اپنے مشن کے حصے کے طور پر اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے تئیں کام کرنے کے لیے ٹرائیفیڈ بہت سے پروگرام اور اقدامات کرتا رہا ہے۔ اسی طرح کی ایک پہل ون دھن پروگرام بھی ہے جسے ٹرائیفیڈ 25 ریاستوں اور 307 ضلعوں میں چلا رہا ہے۔
ٹرائیفیڈ اور جموں و کشمیر سرکار جلد ہی ون دھن یوجنا پر عمل درآمد کے لیے اور خطے میں قبائلی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی۔ جموں و کشمیر کی کل آبادی کا 11.91 فیصد 2011 کی مردم شماری کے مطابق درج فہرست قبائلی آبادی ہے۔ جموں و کشمیر میں قبائلیوں کے غلبے والے ضلعوں میں کپواڑہ، بارہمولہ، بڈگام ، راجوری، اودھم پور اور کٹھوا ہیں ۔ ان میں سے زیادہ تر قبائلی علاقے گھنے جنگلوں اور پہاڑیوں میں واقع ہیں ۔ اس کے علاوہ وادی کو آرٹ اور دستکاری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اس خطے میں رہنے والے قبائلی روایتی فن پارے بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں جن کی رسائی مارکیٹ تک بہت ہی محدود طریقے سے ہوتی ہے۔
ٹرائیفیڈ کی مداخلت کے تحت 1500 وی ڈی ایس ایچ جی قائم کیے جائیں گے جو مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں 30000 قبائلی اسٹارٹس اپ کو پروان چڑھائیں گے۔ اس کا مقصد قبائلیوں کی موجودہ ہنر مندی کو فروغ دینا ہے اور ان میں صنعتی ہنر مندی کا جذبہ جگانا ہے اور ان کی مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد جموں و کشمیر کے قبائلی امور کے سکریٹری جناب شاہد اقبال چودھری کے دورے سے شروع ہو گیا ہے۔ جناب چودھری نے یہ دورہ چار اکتوبر ، 2021 کو ٹرائیفیڈ کے صدر دفتر میں کیا تھا۔ جہاں جموں و کشمیر میں ون دھن پروگرام پر عمل درآمد کے خاکے کا ٹرائیفیڈ کے ایم ڈی جناب پرویر کرشنا کے ساتھ کیا۔
اس پہل کے ذریعے ٹرائیفیڈ جموں و کشمیر کے دو لاکھ 50 ہزار قبائلیوں کو براہ راست فائدہ پہنچائے گی ۔ اس کے علاوہ ٹرائیفیڈ کا مقصد 2 ٹرائی فوڈ پارک قائم کرنا ہے جس کے تحت وادی میں 5 خردہ دکانیں قائم کی جائیں گی اور 1000 سپلائرس کو فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی روایتی مصنوعات بیرون ملک بھارتی مشنوں میں ٹرائیفیڈ کے آتم نربھر بھارت کورنر پر نمایاں کی جائیں گی۔
ٹرائیفیڈ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پی ایم یو قائم کرنے میں بھی آسانی پیدا کرے گا۔ تاکہ قبائلی ترقیاتی سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے۔ اسی طرح کی کوششیں لیہ اور لداخ میں بھی شروع کی گئی ہیں۔
--
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –9824
(Release ID: 1761977)
Visitor Counter : 128