امور داخلہ کی وزارت
تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےجیلوں کےسربراہان کی ساتویں قومی کانفرنس 07-08 اکتوبر 2021
بی پی آر اینڈ ڈی ہیڈ کوارٹر ، مہی پال پور ، نئی دہلی
Posted On:
07 OCT 2021 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7 اکتوبر2021: تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے جیلوں کےسربراہان کی دو روزہ ساتویں قومی کانفرنس کا افتتاح آج نئی دہلی میں داخلی امور کےمرکزی وزیر مملکت اجے کمار مشرا نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے درج ذیل نکات پر زور دیا:
1. کانفرنس میں جمع ہونا ، یعنی 25 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 75 سینئر جیل افسران ، مسائل پر غور کرنے اور ایک ایسی پالیسی وضع کرنے کا صحیح پلیٹ فارم ہے جس کا وسیع نقطہ نظر اور وسیع طور پرقابل قبول ہو۔
2. قیدیوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں دوبارہ شامل کرنے کا بنیادی چیلنج، انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
3. جیل کے نظام میں جیلوں کے اندر رہنے والوں اور کے لیے تربیت اور مہارت کی ترقی کے لیے انتظامات اور بعد کی دیکھ بھال کے پروگراموں ہونے چاہئیں۔
4. ای جیلوں کا تصور وقت کی بچت کرتا ہے اور اس عمل کو عدالتوں سے جوڑنے کے لیے مزید آسان بنا دیتا ہے۔ ای جیلوں کا ایک اور اہم پہلو ای ملاقات ہے، جس نے قیدیوں کے لیے اپنے خاندانوں سے رابطہ کرنے کا عمل آسان بنا دیا ہے۔
بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈی جی، شری بالاجی سریواستو نے کہا کہ کانفرنس میں ہونے والے تبادلہ خیال، قلیل مدتی ، درمیانی اور طویل مدتی پالیسیوں کی تیاری کے لیے مفید ہوں گے۔ انہوں نے جیلوں/اصلاحی انتظامیہ پر بی پی آر اینڈ ڈی کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جیسے کہ:
· جیلوں کی درجہ بندی کے لیے پیرامیٹر تیار کرنا۔
· جیلوں میں عملے اور افسران کے مختلف زمروں کے لیے 50 جیل تربیتی دستورالعمل کی تیاری۔
· ماڈل جیل قانون سازی
کانفرنس کے پہلے دن، درج ذیل موضوعات پر غور کیا گیا:
· "ہندوستان میں اصلاحی خدمات: ایک تناظر" پر پینل بحث۔
· جیلوں/اصلاحی انتظامیہ سے متعلق تحقیقی منصوبوں پر پریزنٹیشن۔
· جیلوں اور اصلاحی خدمات کے لیے ڈیکیڈل روڈ میپ کی تیاری پر سنڈیکیٹ مباحثے۔
*****
U.No.9826
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1761976)
Visitor Counter : 169