بجلی کی وزارت
راجستھان شمسی توانائی زون کے لئے ترسیلی نظام مصروف عمل
سب سے بڑے بین ریاستی ٹی بی سی بی پروجیکٹوں میں سے ایک پروجیکٹ راجستھان میں قائم ہوا ہے
اس پروجیکٹ کو پاور گرڈ کھیتری ٹرانسمیشن سسٹم لمٹیڈ(پی کے ٹی ایس ایل) نے مصروف عمل بنایا ہے
Posted On:
07 OCT 2021 1:32PM by PIB Delhi
پاور گرڈ کھیتری ٹرانسمیشن سسٹم لمٹیڈ( پی کے ٹی ایس ایل) نے، جو کہ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ( پاور گرڈ) کی مکمل ملکیت والا ایک ذیلی ادارہ ہے، 4 اکتوبر 2021 کو راجستھان سولر اینرجی زون( ایس ای زیڈ) حصہ۔ سی کے اشتراک سے ترسیلی نظام کو مصروف عمل بنایا ہے۔ یہ سب سے بڑے بین ریاستی محصول پر مبنی مسابقتی طور پر بولیاں لگانے سے متعلق( ٹی بی سی بی) پروجیکٹوں میں سے ایک ہے جو راجستھان میں قائم کیاگیا ہے۔
ترسیلی پروجیکٹ، کھیتری(راجستھان) کے مقام پر 765 کے وی کے ایک نئے سب اسٹیشن سے وابستہ ہے اور یہ 765 کے وی کی ڈبل سرکٹ کی ترسیلی لائن کے ذریعہ ملک کی راجدھانی کو جھاٹی کارا(دہلی) کے مقام پر جوڑتا ہے اور یہ 400 کے وی ڈبل سرکٹ کی ترسیلی لائن کے ذریعہ سیکر(راجستھان) کو بھی جوڑتا ہے۔
پی کے ٹی ایس ایل نظام کو مصروف عمل بنانے کی وجہ سے راجستھان سے ملک کے مختلف حصوں کے لئے قابل تجدید توانائی کو منتقل کرنے میں سہولت ہوگی۔ اس سے صنعتوں، گھروں اور کاروباری اداروں کو فائدہ ہوگا اور راجستھان اور کل ملا کر پورے ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ یہ ترسیل سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنائے گا تاکہ قابل تجدید توانائی کااخراج کیاجاسکے۔ جس کے سبب سال 2020 تک 450 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کی حصولیابی سے متعلق حکومت ہند کے ویژن کے عین مطابق قدرتی ایندھن پر انحصار کو کم سے کم کیاجاسکے گا۔
اس اہمیت کےحامل ترسیلی پروجیکٹ کو مصروف عمل بنا کر پورے ملک میں معیاری اور قابل بھروسہ آلودگی سے پاک بجلی کی سپلائی کے ذریعہ رہن سہن میں آسانی ہوگی اور اس کے ساتھ ہی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق سرگرمیوں کو ‘‘گتی شکتی’’ بھی فراہم ہوگی۔
پاور گرڈ کے پاس سردست 263 سب۔ اسٹیشن ہیں اور اس کے پاس 172000 سی کے ایم سے زیادہ اور 447000 ایم وی اے سے زیادہ ٹرانس فورمیشن کی صلاحیت ہے۔ جدید ترین تکنیکی آلات اور تکنیک اختیار کرنے اور خودکاری اور ڈیجیٹل طریقہ کار کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بدولت پاور گرڈ ،اوسط ترسیل سے متعلق نظام کی 99 فیصد سے زیادہ دستیابی کو برقرار رکھ رہا ہے۔
****************
(ش ح۔ع م ۔ رض)
U NO. 9805
(Release ID: 1761756)
Visitor Counter : 200