کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
نینورقیق یوریا کا ڈرون کے ذریعہ چھڑکاؤ کاکامیاب تجربہ کیاگیا
‘‘ہندوستان نینو یوریا کی کاروباری پیداوارکرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا ’’: جناب منسکھ مانڈویا
Posted On:
01 OCT 2021 5:52PM by PIB Delhi
کیمیاوی اورکھاد اور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرجناب منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں گجرات کے بھاونگر میں نینورقیق یوریا کاڈرون کے ذریعہ چھڑکاؤ کا کامیاب تجربہ کیاگیا۔ اس تجربے کے دوران بڑی تعداد میں کسا ن موجودتھے ۔ رقیق نینو یوریاکے چھڑکاؤ کایہ عملی تجربہ افکو کے ذریعہ کیاگیا تھا ۔افکو (آئی ایف ایف سی او) نینورقیق یوریا تیارکرنے والی ایک کمپنی ہے ۔
مرکزی وزیرجناب مانڈویا نے اس عملی تجربے کو ایک بہت کامیابی قراردیا۔ ‘‘انھوں نے کہا کہ ہندوستان نینو یوریا کی تجارتی پیداوار کی شروعات کرنے والا دنیا کا سب سے پہلاملک بن گیاہے ۔ نینویوریا کی آج نہ صرف بہت بڑے پیمانے پر پیداوارہورہی ہے بلکہ ہمیں خوشی ہے کہ شروعات سے ہی کسان بڑے پیمانے پر اسے اپنارہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس کی تیاری کا آغاز جو ن سے ہواتھا اوراب تک نینو یوریاکی 5ملین سے زائد بوتلیں تیارکی جاچکی ہیں ۔ نینو یوریا کی ایک لاکھ سے زائد بوتلیں روزانہ تیارکی جاتی ہیں ۔
ڈرون سے چھڑکا ؤ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مانڈویانے کہا کہ کھادوں کے چھڑکاؤ اورجراثیم کش دواؤں کے تعلق سے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات اور شکوک وشبہات ہیں ، انھوں نے چھڑکاؤ کے دوران صحت پر پڑنے والے خطرے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہارکیا ۔ انھوں نے کہاکہ ڈرون سے چھڑکاؤ، کسانوں کے سوالوں اورمسائل کوحل کرے گا۔ ڈرون کم وقت میں زمین کے زیادہ حصوں پر چھڑکاؤ کرے گا،جس سے کسانوں کے وقت کی بچت ہوگی ۔ چھڑکاؤ کی قیمت کم ہوگی ، جس کے نتیجے میں کسانوں کی مالی بچت بھی ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ چھڑکاؤ کرنے والے شخص کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائیگی ۔
جناب مانڈویا نے کہاکہ مختصروقت میں رقیق نینو یوریا ، روایتی یوریا سے ایک متبادل طاقت ور کے طورپر ابھر سامنے آیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ رقیق نینویوریا کے استعمال میں اضافے سے کسانوں کی مالی بچت بھی ہوگی ، پیداوارمیں اضافہ ہوگا اوریوریاکی درآمدپرہندوستان کا انحصارکم ہوگا۔اس سے حکومت پر سبسڈی کابھی بوجھ کم ہوگا اورحکومت اس بچت کو دیگر عوامی فلاح وبہبود کی اسکیموں پرخرچ کر ے گی ۔
افکو نے اپنے مطالعہ میں یہ پایاہے کہ ڈرون کے ذریعہ نینو یوریا کا چھڑکاؤ فصلوں کے لئے زیادہ موثرہے اور پیداواریت پر ایک مثبت اثربھی ہوگا ۔ کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے آج کے تجربے میں شرکت کی اور نینو یوریا اور ڈرون سے چھڑکاؤ کی تکنیک کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ افکو کے ماہرین نے کسانوں کے سوالات کا جواب دیا ۔
اس موقع پر مرکزی وزیرجناب مانڈویا نیشنل کوآپریٹیو یونین آف انڈیا کے صدر اور افکو کے نائب صدر جناب دلیپ بھائی سنگھانی بھی موجود تھے ۔
****************
ش ح۔ع ح۔ ع آ
U. NO. 9800
(Release ID: 1761707)
Visitor Counter : 188