مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

لکھنؤ میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام، منعقدہ کانفرنس- نیز -ایکسپو میں پُرجوش حصہ داری دیکھی جارہی ہے

Posted On: 06 OCT 2021 2:04PM by PIB Delhi

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو  اے )کے ذریعہ  اترپردیش  کی راجدھانی لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان  میں منعقدہ کانفرنس  - نیز- ایکسپو ‘ آزادی @   75 – نیا شہری بھارت  : شہری منظر نامہ  میں تبدیلی  ’  کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں  عوام کے ساتھ ساتھ ماہرین  اور حصص داروں  کی پُرجوش شراکت داری  دیکھی جارہی ہے۔ اس کانفرنس اور  نمائش  کا افتتاح   کل وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ کیا گیا تھا اور اس نمائش  کو عوام الناس کے لئے  دودنوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017197.jpg

اس تین روزہ کانفرنس  - نیز – ایکسپو یعنی  نمائش  کا انعقاد  ‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’ کے ایک جزو کے طورپر  کیا جارہا ہے، جو مرکزی حکومت کے ترقی پسند  بھارت کے  75 سال اور اس کے لوگوں  ،ثقافت و حصولیابیوں کی قابل فخر تاریخ کو  عزت دینے اور جشن منانے کی ایک پہل ہے۔ یہ اترپردیش میں  یکسر تبدیلی  لانے  والے تغیر پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ملک بھر میں شہری منظر نامے کو بہتر بنانے پر مبنی ہے۔

کانفرنس  -نیز – ایکسپو کےتین اجزا ء ہیں :

  1. ‘ نیو اربن انڈیا ’ کے عنوان والی  قومی  نمائش  ، جس میں  یکسر  تبدیلی لانے  والے  شہری مشنوں کی حصولیابیوں اور مستقبل کے  اندازوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ نمائش  گزشتہ 7 برسوں کے اہم شہری مشنوں  کے تحت حاصل کی گئی  کامیابیوں اور مستقبل کے  اندازوں پر روشنی ڈالتی ہے۔
  2. گلوبل ہاؤسنگ ٹکنالوجی چیلنج  - انڈیا ( جی ایچ  ٹی سی – انڈیا )  کے تحت 75 ترقی پسندانہ  تعمیراتی ٹکنالوجیز  پر ‘ انڈین  ہاؤسنگ ٹکنالوجی میلہ’ (آئی ایچ ٹی ایم ) کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میں گھریلو سطح  پر تیار کی گئی دیسی  اور جدید تعمیراتی   ٹکنالوجیز  ،  اشیا اور طریقہ کار  کی نمائش  کی گئی ہے ،  جو پردھان منتری آواس یوجنا -  شہری ( پی ایم اے وائی – یو )اور دیگر کم درجے   نیز متوسط درجے کے گھروں کے لئے  استعمال میں  لائی جاسکتی ہیں۔
  3. سال  2017  کے بعد سے اترپردیش  بودوباش کی عمدگی ،اقتصادی صلاحیت اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے   شہری منظرنامے کے  سہولت کار  کی شکل میں اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ اہم شہری پروگراموں کے تحت  ریاست کے  کام کاج  اور اترپردیش میں  یوپی   @ 75 کے مطابق  شہری منظرنامے میں  مستقبل کے اندازوں کو  نمایاں کرنے کے لئے ایک نمائش  کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

اس نمائش میں  ہاؤسنگ اور شہری امور کی  وزارت کے  مختلف اہم شہری  مشنوں  جیسے سووچھ  بھارت مشن ( شہری ) ،  پردھان منتری آواس یوجنا (شہری ) ، دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی شہری  روزی روزگار مشن  ( ڈی اے وائی-  این یو ایل ایم  ) ،  اٹل مشن  فار ری جووینیشن اینڈ اربن ٹرانفارمیشن ( اے ایم آر یو ٹی ) ، اسمارٹ سٹیز مشن  ( ایس سی ایم ) اور اربن ٹرانسپورٹ ( یو ٹی  ) کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نمائش کے  اہم موضوعات میں  صاف ستھرا شہری بھارت  ،  پانی کے  نقطہ  نظر سے محفوظ شہر ،  سب کے لئے گھر ، نئی تعمیراتی  ٹکنالوجیز   ، اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ ،  پائیدار  نقل وحرکت   اور  روزی روزگار کے مواقع کو فروغ دینے والے  شہر شامل ہیں۔

          اس کانفرنس کے دوران ماہرین  ، حصص داروں اور  ماہرین تعلیم   کے ساتھ بڑی تعداد میں  غوروفکر  کے اجلاس   منعقد کئے جارہے ہیں۔سووچھ بھارت مشن  2.0 اور امرت 2.0  کی  مجوزہ  رہنما ہدایات کے بارے میں  ریاستوں  کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا ہے ، جسے  یکم اکتوبر کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔کانفرنس کے دوران  جن موضوعات  پر تبادلہ خیال ہوا ، ان میں سے کچھ حسب ذیل ہیں:  کم درجے کے اور متوسط قسم کے گھروں کے لئے  جدید  تعمیراتی  ٹکنالوجی کو  اصل دھارے میں لانا ،  رئیل اسٹیٹ  شعبے کو  فروغ دینے کے لئے ریرا ( آر ای آر اے ) کو مضبوط کرنا ، اسمارٹ سٹی  مہموں  کے توسط  سے  شہری  یکسر تبدیلی ،  بھارت کا  میٹرو ریل نظام   گرین شہری  نقل وحرکت   ،  شہری منصوبہ بندی ،  گندی بستیوں سے پاک شہر شمولیت  پر مبنی ہاؤسنگ کے سلسلے میں  آواس پر سمواد  ، کچرے کے بندوبست   کے معاملے میں محوری  معیشت  ۔ 

          شمسی توانائی  ، کچرے سے توانائی کے حصول اور شہری نقل وحرکت کے شعبوںمیں  تعاون  اور ایک ساتھ کام کرنے کے لئے اترپردیش حکومت اور بھارت سرکار    کی کمپنی  سولر انرجی کارپوریش آف انڈیا لمٹیڈ  کےدرمیان آج ایک  مفاہمت  نامہ پر دستخط کئے گئے ۔

*************

ش ح۔ م م ۔رم

U-9795



(Release ID: 1761689) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Tamil