کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وباء نے جی 20کی ترجیحات کودوبارہ تیارکرنے کا موقع دیا، جی 20میں جامع اورمساوی ایجنڈے کو شامل کرنے کا نایاب موقع ہے :جناب پیوش گوئل


آتم نربھربھارت، دنیا کے لئے ہندوستان کے دروازے بندکرنے کے تعلق سے نہیں ہے بلکہ دراصل دروازے کھولنے کووسعت دینے کے تعلق سے ہے :جناب پیوش گوئل

جناب پیوش گوئل نے آئی سی آرآئی ای آر کے 13واں سالانہ بین الاقوامی جی 20کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 06 OCT 2021 7:58PM by PIB Delhi

 

تجارت وصنعت ، امورصارفین اور خوراک وسرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہاہے کہ وباء نے جی 20کی متعدد ترجیحات کو دوبارہ تشکیل نو کرنے کا موقع دیاہے ۔ آئی سی آرآئی ای آر کے 13واں سالانہ بین الاقوامی جی 20کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ ہمیں ازسرنو غوروفکرکرنے ، دوبارہ تصورکرنے اور ہمارے اپنے پروسیس کو وضع کرنے پرغورکرناہوگا  اور نئے عالمی نظام میں اہم شراکت داربننے کے لئے سوچنا ہوگا۔

جناب گوئل نے جی 20میں زیادہ جامع اورمساوی ایجنڈے پرعمل کرنے کی اپیل کی ۔

انھوں نے کہاکہ اگلے کچھ سالوں کے لئے ہماری طرح ترقی یافتہ ممالک، تنظیم کی قیادت کریں گے ۔ تنظیم کی اگلے سال قیادت انڈونیشیا اور اس کے بعد ہندوستان کرے گا۔ جی 20 میں  زیادہ جامع اورمساوی ایجنڈے  کو شامل کرنے کی خاطر ہم سب کے لئے یہ ایک منفرد موقع ہے ۔ اس  ‘‘ڈیکیڈآف ایکشن ’’ میں ایک دوسرے کے پیچھے کام کرتے ہوئے جی 20تمام ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے ایک کلیدی رول اداکرے گا۔ ہمیں عالمی اداروں کو مستحکم بناناہوگا جس سے کہ نمائندگی میں اضافہ ہو اوروہ  جامع ادارہ بن سکے ۔ مثال کے طورپرڈبلیو ٹی او ، یواین ایف سی سی سی وغیرہ ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں   کلائمیٹ ایکشن پر مضبوط بیان لانے کے لئے ایک طرح کی سوچ رکھنے والے شراکت داروں کے ساتھ تال میل بنانی ہوگی ۔

جناب گوئل نے کہاکہ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے کووڈ 19وباء کے دوران جس طرح سے ملک کے حالات کو سنبھالا ، اس کی  دنیا میں کوئی  مثال  نہیں ہے۔

جناب گوئل نے مزید کہاکہ   آج پوری دنیا یہ سمجھتی ہے کہ باہمی ربط وضبط اورباہمی انحصارپرمبنی دنیا میں کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے ، جب تک کہ ہرکوئی محفوظ نہ ہو اوربالآخرعالمی معیشت کا بہترتال میل وقت کی ضرورت ہے ،ہم سبھی اس طرح کرنے کے لئے مساوی ذمہ دارہیں ۔ اس وباسے نمٹنے کے لئے لازمی ہے کہ ہرکسی کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنایاجائے ، چاہے وہ مالدارہو، غریب ہو، کسی بھی ملک سے تعلق رکھتاہو، دنیا کے تمام شہریوں کی حفاظت ضروری ہے ، اور کووڈ 19سے علاج  کے نتائج پرایک سنجیدہ تحقیق بھی ہونی چاہیئے ۔

انھوں نے کہا کہ بالآخربھارت نے پہلے مرحلے سمیت دوسرے مرحلے میں بھی وباء سے نمٹنے میں بڑی دانشمندی سے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ، جہاں ہم نے خود کو تیارکیا ، ہم نے اس بحران کو ایک مواقع میں تبدیل کردیا۔ جس میں آتم نربھربھارت کے لئے ہماری اقتصادی پالیسی کے لئے متعدد نئے عناصرشامل ہیں ، مثال کے طورپر  2500سے تقریبا 30لاکھ یومیہ ٹیسٹنگ میں اضافہ کیاگیا ۔پی پی  ای کٹ کی  ہمارے ملک میں تعداد بالکل صفرتھی ، لیکن اب ہم پی پی ای کٹ بنانے کے معاملے میں دنیا کے دوسرے سب بڑے مینوفیکچرر بن گئے ہیں ۔ ہمارے آئی سی او بیڈ میں اضافہ کیاگیا ، ہماری آکسیجن میں اضافہ ہوا اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت میں بھی اضافہ ہوا۔ بھارت نے مختلف محاذوں پر راستے دکھائے ہیں ۔

جناب گوئل نے کہاکہ  وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی جانب سے آتم نربھربننے کے لئے کی گئی اپیل نے  حقیقی معنوں میں ہرہندوستانی کی ذہنیت اورراستے کو تبدیل کردیا۔

انھوں نے کہاکہ آتم نربھربھارت دنیا کے ساتھ شامل ہونے کے لئے بھارت کے دروازے بندکرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ اپنے دروازے کو اوروسعت دینے کے تعلق سے ہے ۔ کیونکہ جب ہم مسابقت میں ہیں تو ہم دنیا وی تجارت میں قیادت کا مقام چاہتے ہیں ، جہاں ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں درآمدکی ضرورت ہے ، ہم بھارت کے اندرآزادانہ مارکیٹ کی رسائی چاہتے ہیں اورتمام مصنوعات کے لئے دوسرے ممالک سے تبادلے کے بھی خواہاں ہیں ، کیونکہ ہم اس طرح سے دونوں اطراف میں تجارت کو  بھی بڑھاسکتے ہیں  اورحقیقی معنوں میں عالمی سپلائی چین میں ایک اہم شراکت دار، ایک بھروسہ مند شراکت دار اور دنیا کی بازیابی  میں مدد کرسکتے ہیں ۔ وباء کے بعد دنیا اقتصادی بحالی ، سماجی بحالی اورصحت کی بحالی سے نبرد آزماہیں ، جنھیں امداد کی ضرورت ہے ۔

جناب گوئل نے پلینٹ اور لوگوں کی اجتماعی خوشحالی کے لئے ایک قائدانہ رول اداکرنے کی خاطر جی 20سے اپیل کی ۔

انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اوپر اوراپنی صلاحیت پربھروسے کی ضرورت ہے ۔ جی 20 ممبران کے لئے ایک ‘‘سینٹرک ’’ اپروچ کی ضرورت ہے ۔معاشی ترقی ، روزگارپرمبنی پالیسی ، لوگوں پرمرکوز تعاون ، کمیونٹی سینٹرک ہونا ضروری ہے ۔

جی 20ایک بین الاقوامی فورم ہے ، جو دنیا کے بڑے معاشی ترقی یافتہ ممالک کو ایک ساتھ  لانے کا کام کرتاہے ، اس تنظیم  میں  80فیصد سے زیادہ عالمی جی ڈی پی ، 75فیصد عالمی تجارت اور60فیصد پلینٹ کی آبادی کے مالک ممبران ہیں ۔ فورم 1999سے ہرسال اجلاس کرتاآرہاہے ، اور2008کے بعد سے سالانہ اجلاس میں  متعلقہ حکومتوں کے سربراہان شامل ہوتے ہیں ۔

****************6

 

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9788

 



(Release ID: 1761674) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu