شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن نے میگھالیہ اور آسام کا دورہ کیا
شمال مشرق کے لئے این ایم ای او-او پی کی پہل سے پام تیل کسانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گااور روزگار پیدا ہوگا:جناب ریڈی
حکومت کے ذریعہ حال ہی میں لئے گئے کابینہ کے فیصلوں سے شمال مشرق کے زرعی شعبے کو فروغ ملے گا:جنا ب ریڈی
وزیر موصوف نے یقینی دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی خطے کے بھائی بہنوں کے ساتھکندھے سے کندھا ملاکر کھڑی رہے گی اور کسانوں کی بہبود کے لئے قدم اٹھائے گی
شمال مشرق میں آپ کا سرمایہ بھرپور منافع مہیا کرے گا اور میں آپ سبھی کو یقین دلاتا ہوں کہ جناب نریندرمودی جی کی قیادت میں تمام سرمایہ کاروں کو پوری حمایت مہیا کی جائے گی:جناب ریڈی
Posted On:
06 OCT 2021 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6اکتوبر 2021/ثقافت اور سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے (ڈونیئر) مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے میگھالیہ اور آسام کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران آسام میں پڑاؤ کے ایک حصےکے طور پر،مرکزی وزیر نے گوہاٹی، آسام میں نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز-آئل پام بزنس سمٹ فار این ای اسٹیٹس (این ایم ای او-او پی)پر منعقدہ ایک تجارتی سربراہ کانفرنس میں حصہ لیا اور اسے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود،جناب نریندر سنگھ تومر،وزیر مملکت ڈاکٹر بی ایل ورما، وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے ، وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری اور اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب پیماکھانڈو بھی شامل ہوئے۔
تجارتی سبراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا،’’شمال مشرقی ریاستوں میں این ایم ای او –او پی کی پہل سے پام تیل کسانوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا، پونجی سرمایہ میں اضافہ ہوگا ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور امپورٹ پر انحصار میں کمی آئے گیْ۔‘‘ حال ہی میں کابینہ کے ذریعہ لئے گئے دو فیصلےخام تیل کے لئے خوردنی تیلوں پر قومی نیشنل مشن اور نریندر مودی حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے شمال مشرقی خطے کی زراعت مارکنٹنگ کارپوریشن کے کی بحالی سے شمال مشرق میں زراعت کے شعبے کو بہت بڑھاواملے گا۔
اس تجارتی سربراہ کانفرنس کے دوران خوردنی تیل-شمال مشرقی ریاستوں کے لئے خام تیل پر بمبو ایف پی او معاہدہ کے لئے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیا گیا۔ جناب ریڈی نے مرکزی حکومت کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ،’’مرکزی حکومت شمال مشرقی خطے کے بھائی بہنوں کے ساتھ ہمیشہ ہی کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی رہے گی اور یہ سربراہ کانفرنس نریندرمودی حکومت کے ذریعہ اٹھایا گیا ایک اور کسان حمایتی قدم ہے ۔
مرکزی وزیر نے تمام سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈروں سے شمال مشرق میں آنے اورسرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ،’’شمال مشرق میں آپ کے سرمایہ کے ذریعہ بھرپور فائدہ حاصل ہوگا اور میں آپ سبھی کویقینی دلاتاہوں کہ جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں تمام سرمایہ کاری برادری کو مکمل حمایت فراہم کی جائے گی۔ اس لئے ہمیں شمال مشرقی میں ایک ساتھ
مل کر جو آگے آنا چاہئے جو کہ بے پناہ م واقع اور امکانات کی زمین ہے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہئے۔
جناب جی کشن مرکزی وزرات زراعت جناب نریندر تومر کے ساتھ قومی مشن میں خوردنی تیل کاروبار سربراہ کانفرنس پر منعقدہ ایک نمائش کا دورہ کیا۔ اس نمائش میں شمال مشرقی خطے کی مکمل ونسپتیوں کا ایک دلچسپ اور تفصیلی سلسلہ کا مظاہر ہ کیاگیا۔ تجارتی سربراہ کانفرس میں منعقد اس نمائش کے ذریعہ سے تجارتی سربراہ کانفرنس میں منعقدہ اس نمائش کے ذریعہ پام تیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور یہ آتم نربھر بھارت اور آتم نربھر شمال مشرق کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9779
(Release ID: 1761614)
Visitor Counter : 117