بجلی کی وزارت

تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے اسٹاک کی پوزیشن پر وزارت توانائی کا بیان

Posted On: 05 OCT 2021 8:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اکتوبر2021:   اگست 2021 سے بجلی کی طلب بڑھ رہی ہے۔ اگست 2021 میں، بجلی کی کھپت 124 بلین یونٹ (بی یو) تھی جبکہ اگست 2019 (کووڈ مدت سے پہلے) میں کھپت 106 بی یو تھی۔ یہ تقریبا  18-20 فیصد اضافہ تھا۔ بڑھتا ہوا رجحان برقرار ہے -  04اکتوبر2021کو طلب 1,74,000میگاواٹ تھی۔ یہ پچھلے سال کے اسی دن کے مقابلے میں 15000 میگاواٹ زیادہ ہے۔

طلب میں اضافہ ایک مثبت علامت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت ترقی کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سوبھاگیہ پروگرام کے تحت 28 ملین سے زیادہ گھر وں کو بجلی فراہم کرئی گئی تھی اور یہ تمام نئے صارفین پنکھے، کولر، ٹی وی وغیرہ جیسے آلات خرید رہے ہیں۔

اگست اور ستمبر2021 کے مہینوں میں کوئلے والے علاقوں میں مسلسل بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے اس مدت میں کوئلے کی کانوں سے ترسیل کم ہوئی۔ تاہم اب ترسیل دوبارہ بڑھ گئی ہے۔04اکتوبر2021 کو بھیجے گئے ریکوں کی کل تعداد 263 تھی جو کہ 03 اکتوبر 2021کو بھیجے گئے ریکس کے مقابلے مہیں 15 ریک زیادہ ہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ کوئلے کی لائنوں سے بھیجنےجانے والے ریکس کی تعدادمزید بڑھ جائے گی۔

پاور پلانٹس میں کوئلے کا اوسط اسٹاک 03 اکتوبر 2021کو تقریبا چار دن کے لیے تھا۔ تاہم ، یہ ایک رولنگ اسٹاک ہے کیونکہ کوئلہ روزانہ ریک کے ذریعے کوئلے کی کانوں سے تھرمل پاور پلانٹس میں بھیجا جاتا ہے۔

کوئلے کے ذخیرے کا انتظام کرنے اور کوئلے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ، وزارت بجلی نے 27 اگست 2021کو ایک کور مینجمنٹ ٹیم (سی ایم ٹی) تشکیل دی جس میں بجلی کی وزارت، سی ای اے، پوسکو ، ریلوے اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے نمائندے شامل ہیں تاکہ روزانہ کوئلے کے ذخائر اور ڈسپیچ کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی ایم ٹی روزانہ کی بنیاد پر کوئلے کے ذخائر کی کڑی نگرانی اور انتظام کر رہا ہے اور پاور پلانٹس کو کوئلے کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کول انڈیا اور ریلوے کے ساتھ فالو اپ اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔

*****

U.No.9735

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1761357) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi