بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے وزیرنے آرای سی اورپی ایف سی کی کارکردگی کاجائزہ لیا

Posted On: 06 OCT 2021 10:00AM by PIB Delhi

بجلی ،نئی  اورقابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر،جناب آرکے سنگھ نے 4اور5اکتوبر ، 2021 کو بالترتیب آرای سی اور پی ایف سی لمیٹڈ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر بجلی کے وزیرمملکت ،جناب کرشن پال ، بجلی کے سکریٹری اور وزارت  توانائی کے سینئرافسران کے ساتھ ساتھ  آرای سی اورپی ایف سی کے چیف منیجنگ ڈائرکٹرصاحبان (سی ایم ڈیز ) اور ان سی پی ایس ایزکے سینئرافسران بھی موجود تھے ۔

وزیرموصوف نے  24گھنٹے سستی بجلی کی دستیابی کے لئے حکومت کے ویژن کو اجاگرکیا۔ اس تناظرمیں انھوں نے مارکیٹ کا شیئر بڑھانے کے نظریئے کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کی مسابقت کی بہتری کی ضرورت پرزوردیا۔ انھوں نے اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ دونوں تنظیموں کو تیزی سے اقدامات کرنے چاہیئں اور متحرک طورپر بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو اپنانے  ، بڑھتی ہوئی قابل تجدید توانائی اور فنڈ کی لاگت کو کم کرنے کے لئے کوششیں کرنی چاہیئں ۔ اس تناظرمیں انھوں نے پی ایف سی اورآرای سی کو فنڈ اکٹھاکرنے اور غیرملکی ذرائع سے مدد حاصل کرنے کے لئے بہتراورسستے متبادل کی تلاش کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ  بجلی سیکٹرکے ویلیو چین کی   سستے فنڈ تک رسائی حاصل ہو۔اس کے علاوہ انھوں نے پی ایف سی اورآرای سی کو مناسب قیمت پرصارفین کو بجلی فراہم کرنے کے لئے مجموعی مقاصد کے ساتھ سیکٹرمیں بدلتے ہوئے ،کاروباری ماحول کو اپنانے کے لئے حکمت عملی پر مبنی تجزیہ کرنے کی ہدایت دی ۔

وزیرموصوف نے غیرمنافع بخش اثاثوں  کے تیزی  سے حل کی ضرورت پرزوردیااور دونوں تنظیموں سے متعدد اقدامات کرنے کی تجویز پیش کی ۔ اس تناظرمیں یہ یقینی بنانابھی شامل ہے کہ غیرمنافع بخش جائیدادوں کا قومی مفادات سے مطابق پی ایف سی اورآرای سی کے لئے کم سے کم نقصان کے ساتھ مناسب قیمت پر حل ہو۔ انھوں نے پی ایف سی اورآرای سی دونوں کو ملک بھرمیں جسمانی موجودگی قائم کرکے ان کی رسائی میں اضافہ کرنے پرزوردیا۔ اس کے علاوہ وزیرموصوف نے پی ایف سی اورآرای سی کی مالی معاونت سے چل رہے پروجیکٹوں پر نگرانی کے نظام کو سخت کرنے کی ہدایت دی ۔ جس میں مارکیٹ سے ماہرین پیشہ ورافراد کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے حکام کے ذریعہ لگاتار معائنہ کرنا شامل ہے ۔ انھوں نے دونوں اداروں کے رسک منیجمنٹ فریم ورک کو مستحکم بنانے پربھی زوردیا۔

مزید یہ کہ جناب سنگھ نے کچھ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے مالی معاملات پر تشویش کا اظہارکیا اور ڈسکو م کے بورڈ آف ڈائرکٹرمیں نامزد قرض دہندہ کی موجودگی قائم کرنے سمیت  پی ایف سی اورآرای سی کے لئے احتیاطی اقدامات کی تجویز پیش کی ۔

****************

 

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9752


(Release ID: 1761353) Visitor Counter : 186