وزارت سیاحت

سیاحت کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ نے بودھ سیاحت سے متعلق مضمرات کو بروئے کار لانے کے عمل کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے آج نئی دہلی سے بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 04 OCT 2021 8:25PM by PIB Delhi

 سیاحت اور دفاع کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ نے آج دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے بدھسٹ سرکٹ خصوصی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بودھ سیاحت سے متعلق مضمرات کو بروئے کار لانے کے مقصد سے سیاحت کی وزارت نے 4 اکتوبر  سے 8 اکتوبر2021 تک ایک بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اور کانفرنس کااہتمام کیا ہے۔ ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب میں سیاحت کی وزارت آئی آر سی ٹی سی کے سینئر عہدیداروں اور صنعت کے دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔ آئی آر سی ٹی سی کے عہدیداروں نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BM6N.jpg

سیاحت اور دفاع کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ نے‘‘بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اینڈ کانفرنس ’’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے سے قبل دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی مقامات کاتجربہ کرنے سے قبل، بھارت کے سیاحتی مقامات کاپہلے دورہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کیونکہ ہمارے پاس بدھسٹ سرکٹ ٹورسٹ ٹرین جیسا عظیم ورثہ موجود ہے۔ جس کے ذریعہ بہار میں گیا، بودھ گیا، راج گیر، نالندہ کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں سارناتھ، وارانسی کے جیسے مقامات کااحاطہ کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے‘‘ دیکھو اپنا دیش’’ مہم کے سچے جذبے کاخلاصہ کرنے کے لئے گھریلو سیاحت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی۔

ایف اے ایم ٹور دہلی سے دہلی تک ہے جس کے دوران بودھ گیا اور وارانسی کے مقامات پر ممتاز بودھ مقامات اور کانفرنسز کے دوروں کو شامل کیاگیا ہے۔ اس تقریب میں ٹور آپریٹرس، ہوٹل چلانے والے افراد، میڈیا اور سیاحت کی وزارت اور ریاستی سرکاروں کے عہدیداروں سمیت لگ بھگ 125 وفود کے شرکت کرنے کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ لگ بھگ 100 ٹور آپریٹرس اور سیاحت اور مہمان نوازی(ہاسپیلیٹی) شعبے سے متعلق دیگر متعلقہ شراکت دار بودھ گیا اور وارانسی کے مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

سیاحت کی وزارت مختلف مرکزی وزارتوں اور بہار اور اترپردیش کی ریاستی سرکاروں کے اشتراک کے ساتھ پورے بہار اور اترپردیش میں تمام بودھ سیاحتی مقامات پر بدھسٹ سرکٹ تیار کررہی ہے۔ بدھسٹ سرکٹ کے تحت جو بڑے بڑے ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے ان میں کنکٹی وٹی، رابطے، بنیادی ڈھانچہ اور متعلقہ ضروری سازو سامان، ثقافتی تحقیق، وراثت اور تعلیم ، عوامی بیداری، مواصلات اور رابطہ کاری شامل ہیں۔ مذکورہ بالا ترقیاتی کاموں کے تحت جو بڑے اقدامات کئے جارہے ہیں ان میں کشی نگر اور شراوستی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو جدید طرز پر بنانا، بودھ مقامات کو جوڑنے والے روٹس پر‘‘ آر سی ایس اڑان’’ چلانا، گیا ریلوے اسٹیشن پر ترقیاتی کام کرانا، بودھ مقامات کو جوڑنے والی قومی اور ریاستی شاہراہوں کی تعمیر ، معروف علامتی مقامات اور سودیش درشن اسکیم کے تحت بودھ گیا کی ترقی، بودھ مقامات پر  میوزیموں اور وراثتی مقامات کی ترقی، بودھ تبتی اداروں میں قلمی نسخوں اور مخطوطات کا تحفظ اور انہیں ڈیجٹیل پر مبنی بنانا اور بودھ مت پر کورسز کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔

 ان کے علاوہ عوامی بیداری، مواصلات اور رابطہ کاری سے متعلق اقدامات کے تحت بھارت میں بودھ مراکز اور وراثت کے فروغ سے متعلق اقدامات  جیسے نیشنل میوزیم میں مشترکہ بودھ وراثت سے متعلق ورچوئل گیلری کی جدید کاری ، تقریبات کا سالانہ کیلنڈر تیار کرنا، کلیدی سورس مارکیٹ میں بودھ میڈیا مہم اور بودھ کانکلیو وغیرہ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

****************

(ش ح۔ ع م ۔ رض)

05-10-2021

U NO. 9712



(Release ID: 1761044) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi