سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دائمی بیماریوں سے متعلق تحقیق اور صحت عامہ کے اقدامات پر کام کرنے والے SCTIMST سائنسدانوں کو شانتی سوروپ بھٹناگر پرائز

Posted On: 04 OCT 2021 3:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 04 اکتوبر2021: ڈاکٹر جیمون پنیاماکل، جو سائنس وٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ایک خودمختار ادارے سری چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، تریویندرم میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ باوقار شانتی سوروپ بھٹناگر پرائز برائے سائنس وٹیکنالوجی (2011)حاصل کرنے والے گیارہ افراد میں شامل ہیں۔ انھیں یہ انعام دائمی بیماریوں سے متعلق تحقیق ، صحت عامہ کے اقدامات اور بہتری کے اقدامات کے میدان میں ہندوستان میں انکے مثالی تحقیقی کاموں اور ریسرچ میں رہنمائی وقیادت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جیمون نے کمیونٹی میں ہائپر ٹینشن اور ذیابطیس کے بندوبست کے لئے ٹاسک شٹرنگ ماڈل کے تئیں جو خدمات انجام دی ہیں ان کی اساتذہ برادری اور کم اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں پالیسی سازوں نے بھرپور ستائش کی ہے ۔ اس کام پر مشتمل دو اہم تحقیقی مقالے حال ہی میں لینسٹ گلوبل ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئے ۔ ہندوستان میں امراض قلب کی روک تھام اور کنٹرول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انھوں نے کم اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں جدید امراض قلب علوم کے میدان میں بہت مدد دی ہے۔

ہندوستان میں قومی سطح پر پندرہ برسوں پر محیط ان کے تحقیقی کیرئر میں انھوں نے امراض قلب کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے مختلف نوعیت کے مطالعات کئے۔ ویلکم ٹرسٹ، ایم آر سی (یو کے)، NHMRC(آسٹریلیا) NH(یو ایس اے) اور ذیابطیس کی عالمی فیڈریشن سے ریسرچ گرانٹ کے ساتھ انھوں نے اعلیٰ اثرات مرتب کرنے والے مقالے شائع کئے۔

رینڈمائزڈ کنٹرول ٹرائلس کے ذریعہ ان کی تحقیق نے نتیجہ اخذ کیا کہ ایک خاندان پر مبنی نئے ماڈل سے حاصل فائدوں سے ہندوستان میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کو بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔ خاندان پر مبنی ماڈل پر ان کے حالیہ کاموں کو لینسٹ گلوبل ہیلتھ جرنل میں ایک اصل مقالے کے طور پر شائع کیا گیا۔

ذیابطیس اور امراض قلب کی روک تھام کے لئے کام کی جگہ پر مشتمل ماڈل، جس کی وہ قیادت کررہے ہیں، اسے ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن جیسے عالمی اداروں نے کم اور درمیانی آمدنی والے ملکوں کے لئے ایک ماڈل تسلیم کیا ہے۔ یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے، خاص طور سے کووڈ عالمی وباء کی صورتحال میں، جس سے ہندوستان میں منظم ورک سیکٹر میں امراض قلب اور ذیابطیس کے بندوبست میں زبردست مدد ملے گی۔ کم اور درمیانی آمدنی والے ملک اس ماڈل سے مستفید ہوسکتے ہیں اور کووڈ عالمی وباء کے دور میں یہ بہت کارآمد ہے۔

ڈاکٹر جیمون کا تعلق نیلامبر کیرالا سے ہے اور پبلک ہیلتھ میں اپنی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے فوراً بعد انھوں نے امراض قلب کے علوم کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے ممتاز ماہرین قلب مثلا پروفیسر کے سریناتھ ریڈی اور پروفیسر ڈی پربھاکرن کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید ابھارا۔ انھیں کیرئر ڈیولپمنٹ فیلو شپ (14-2013) ، انٹرمیڈیٹ کیرئر فیلوشپ (21-2015) اور حال ہی میں باوقار سینئر فیلو شپ (ویلکم ڈی بی ٹی انڈیا الائنس) ملی۔ ان سے ڈاکٹر جیمون کو امراض قلب میں آزاد تحقیق کیرئر بنانے میں مدد ملی۔ 130 سے زیادہ اشاعتوں کے ساتھ انھوں نے متعدد عالمی باوقار اداروں کے ساتھ تحقیق اشتراک کیا۔

image00173WX.jpg

****

 

U.No: 9703

ش ح۔رف۔ س ا

 


(Release ID: 1760973) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Bengali