بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی کے فلیگ شپ سی پی آؤٹ لیٹ نے گاندھی جینی پر 1.02 کروڑ روپے کی فروخت کا ریکارڈ بنایا

Posted On: 04 OCT 2021 4:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4اکتوبر 2021/وزیراعظم کی اپیل اور کھادی کے شائقین کے جوش کی بدولت گاندھی جینتی کےموقع پر دہلی کے  کناٹ پلیس واقع  آؤٹ لیٹ سے کھادی کی فروخت کے اعدادوشمار ایک مرتبہ پھر سے  ایک کروڑ روپے کو پار کرگئے ہیں۔ 2اکتوبر کو،کھادی مصنوعات کی کل فروخت ایک کرورڑ ایک لاکھ 66 ہزار روپے  (1.02کروڑ روپے) رہی،جو وبا کے دور میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے بعد کافی زیادہ ہے۔ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) نے 2 اکتوبر کو سبھی کھادی اور گرام ادیوگ مصنوعات پر  اپنی روایتی خصوصی تہواری چھوٹ کو بھی لانچ کیا۔

سال 2018 کے بعد سے یہ لگاتار چوتھا سال ہے، جب 2 اکتوبر کو کناٹ پلیس شوروم میں کھادی کے فروخت  کا ایک کروڑ روپے  کے اعدادوشمار پار کئےہیں۔ گزشتہ سال دو اکتوبر کو 1.02 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت ہوئی تھی، جبکہ 2 اکتوبر 2019 کو 1.27کروڑ روپے کی فروخت ہوئی تھی جو کہ کھادی کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہے۔ وہیں 2018میں دو اکتوبر کو 1.06 کرور روپےکی فروخت ہوئی تھی۔

کے وی آئی سی  کے صدر جناب ونے کمار سکسینہ نے فروخت کے اعدادوشمار میں ہوئے اضافہ کی وجہ وزیراعظم کے ذریعہ کھادی خریدنے کی مسلسل کی گئی اپیل  اور عوام کےد رمیان کھادی کی بڑھتی ہوئی  مقبولیت کو بتایا ہے۔ کھادی دنیا میں ماحولیات کے مطابق  سب سے اچھا پروڈکٹ ہے، جو تمام  طبقوں کے درمیان تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ کووڈ-19 کے دور میں ماحولیات کے مطابق  اور ہربل مصنوعات کی مانگ میں کئی گنا  اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  چیلنجوں کے باوجود کے وی آئی سی اعلی کوالٹی معیاروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے گاہکوں کی توسیع کرنے کے لئے مسلسل نئے پروڈکٹ کو شامل کررہا ہے۔

گزشتہ سال کی طرح 2021 میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے سبب، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھادی اور گرام ادویوگ مصنوعات کی پیداوار متاثر ہوئی تھی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی  کئی موقعوں پر عوام سے کھادی خریدنے کی  اپیل کرتے رہے ہیں۔ 26 ستمبر کو ’’من کی بات‘‘ کے اپنے تازہ ایپی سوڈ میں ، وزیراعظم نے  لوگوں سے تہواری موسم کے دوران کھادی خریدنے    اور کھادی کی فروخت کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑنے کی  اپیل کی ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9692

 



(Release ID: 1760967) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Telugu