کامرس اور صنعت کی وزارتہ

40 واں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر – 2021 کا انعقاد 14 نومبر سے 27 نومبر تک پرگتی میدان میں  ہو گا

Posted On: 04 OCT 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،04 اکتوبر / اس سال  انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او ) کا سالانہ  میلہ یعنی انڈیا انٹرنیشنل  ٹریڈ فیئر ( آئی آئی ٹی ایف ) کا 40 واں ایڈیشن معیشت  ، برآمداتی امکانات ، بنیادی ڈھانچے کی سپلائی چین ، مانگ اور فعال آبادی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ کے موضوع کے ساتھ منعقد ہو گا ۔  بھارت کے وزیر اعظم  کے عظیم ویژن سے تحریک لیتے ہوئے یہ تقریب ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کے اٹوٹ حصے کے طور پر  منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس میلے میں بھارت کی آزادی کے 75 سال کی یاد کا جشن بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر ( آئی ای سی سی ) کے نو تعمیر شدہ ہال اور  نئی دلّی کے پرگتی میدان میں موجود ہال میں 14 نومبر سے 27 نومبر ، 2021 ء کے دوران منعقد کیا جائے گا ۔  یہ میلہ عالمی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ منعقد ہو گا ۔

          یہ میلہ کاروباری برادری کے لا زوال جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہے ، جس نے عالمی وباء کی وجہ سے زبردست چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے ۔ اسی طرح میلے کے  موضوع سے برانڈ کی بہترین کار کردگی کو اجاگر کرنے ، ترقی کے نئے مواقع تشکیل دینے  اور زراعت ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ای ) ، بجلی ، سیاحت وغیرہ میں خود کفالت حاصل کرنے کا اظہار ہوتا ہے ۔

بی 2 بی اور بی 2 سی کے عناصر کے ساتھ آئی آئی ٹی ایف جنوب ایشیائی خطے میں سب سے بڑے مربوط تجارتی میلوں  میں سے ایک ہے ۔ آئی آئی ٹی ایف میں  کاروبار  ، سماجی ، ثقافتی اور تعلیمی پہلوؤں  کو ، اِس طرح یکجا کیا گیا ہے ، جس میں آنے والے ، نمائش کرنے والے ، میڈیا کے افراد ، پیشہ ور افراد ، سماجی کارکن  ، غیر سرکاری تنظیمیں وغیرہ  سب اپنے اپنے مقاصد کے لئے کام کرتے ہیں ۔ گھریلو  خریداروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریدار اپنی ضرورت کے وسائل یہاں حاصل کرتے ہیں ۔ بہت سی سرکاری تنظیمیں اور محکمے  ، اِس پلیٹ فارم کو اپنے پروگراموں اور پالیسیوں کو عوام  میں مشتہر کرنے کی خاطر ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔  اسی طرح بھارت کی تقریباً  سبھی ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اِس عظیم تقریب میں شرکت کرتے ہیں ، جو  ایک چھوٹے سے بھارت کی تصویر پیش کرتا ہے ۔

تجارت و صنعت سے متعلق کانفرنس اور سیمینار کے علاوہ ، میلے میں  اہم مقامات پر  لگائی گئی  بڑی بڑی ایل ای ڈی اسکرینیں برانڈنگ کے موقع فراہم کرتی ہیں ۔  پرگتی میدان میں ادائیگی کی بنیاد پر مخصوص مقامات پر برانڈنگ کی سائٹس دستیاب ہیں  ( مزید تفصیلات کے لئے   www.indiatradefair.com/iitf پررجوع کریں ) ۔  دیگر اہم دلچسپیوں  اور پروموشن کی سہولیات کے علاوہ ، موبائل ایپلی کیشن ، سرمایہ کاری اور مشترکہ پروجیکٹ کے مواقع ، ٹیکنا لوجی کی منتقلی کے متبادل ، اسٹارٹ اَپ ، ایس ایم ای  کے ثقافتی اور ریاستوں کے یومِ تاسیس کی تقریبات جیسے مواقع دستیاب ہیں ۔

آئی آئی ٹی ایف – 2021 میں ہال کی مناسبت سے مصنوعات کی تفصیل :   

 

ہال

تفصیلات

ایچ 2  جی ایف

ساجھیدار / مرکزِ توجہ ریاست / یو ٹی اور ساجھیدار / مرکزِ توجہ ملک

ایچ 3 جی ایف

بیرونی شرکت / بڑی کمپنی / ٹیکسٹائل اور ملبوسات

ایچ 4 جی ایف

کوسمیٹکس اور الیکٹرانکس / زیورات / پاپوش

ایچ 5 جی ایف

خوراک اور مشروبات

سرکاری اور قانونی ادارے ، ای پی سیز/ کموڈیٹی بورڈ وغیرہ

ایچ 2 – 5 ( ایف ایف ایس )

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پویلین

ایچ 7 ( اے – ایچ ) اینڈ اوپن ایریا

ایس اے آر اے ایس ، این آئی آر ڈی پی آر ، اقلیتی امور کی وزارت ، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت وغیرہ

ایچ – 11

سرکاری وزارتیں / محکمے / بورڈ / مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پی ایس یو

ایچ 12 اینڈ ایچ 12 اے

گوڈ لیونگ  / کثیر مصنوعات

 

مشکولات

تفصیلات

تاریخ

کاروباری دن

عام دن

نومبر 14 – 18 ، 2021

بی 2 بی کے لئے مخصوص پہلے پانچ دن

نومبر 19 – 27 ، 2021

اوقات

صبح  9.30 بجے سے شام 7.30 بجے

نمائش کے مقام پر داخلہ

صبح  9.30 سے شام 7.30 بجے ( نمائش میں حصہ لینے والے )

صبح 10.00 بجے سے  شام 5.30 بجے ( عام لوگ )

 

          نمائش کو شرکت کرنے والوں اور شائقین کے لئے آرام دہ بنانے کے لئے وسیع انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان میں پروٹوکول کی سہولت، میڈیا سینٹر اور بین الاقوامی کاروبار کے لئے لاؤنج ،  جسمانی طور پر متاثرہ افراد  ( دِویانگ ) کے لئے وہیل چیئر ، مخصوص میٹرو اسٹیشنوں پر داخلہ ٹکٹوں کی فروخت ، بینک اور اے ٹی ایم  ، فائر سروس اسٹیشن ، ایمبولنس اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات  ، کھانوں  کی دکانیں اور ریاستوں کے مخصوص کھانے ، شرکاء اور نمائش لگانے والوں کے لئے محدود پارکنگ ، اِس سال دستیاب ہے اور بزرگ شہریوں  / معذوری سے متاثرہ افراد کا کسی بھی گیٹ سے داخلہ تمام دنوں میں  مفت ہو گا  ۔ البتہ ، بزرگ شہریوں کو سرکاری آئی ڈی  دکھانی ہو گی ، جس میں ، اُن کی تاریخِ پیدائش درج ہو ۔ البتہ ، اُن کے ساتھ آنے والوں کو ٹکٹ خریدنا ہو گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (04-10-2021)

U. No.  9684



(Release ID: 1760902) Visitor Counter : 252


Read this release in: English , Bengali , Hindi