صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گاندھی جینتی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Posted On: 01 OCT 2021 5:21PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کے نام درج ذیل پیغام جاری کیاہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی پیدائش کی 152ویں سالگرہ کے موقع پر میں احسان مند قوم کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

گاندھی جی کو بطور خاص پوری دنیا میں ان کے عدم تشدد کی تحریک کے لیے جانا جاتا ہے اور ان کی پیدائش کی سالگرہ عدم تشدد کے دن کے طور پر منائی جاتی ہے۔ گاندھی جی اس امر میں یقین رکھتے تھے کہ عدم تشدد ایک فلسفہ ، ایک اصول اور ایک تجربہ ہے، جسے معاشرے کی بھلائی کی بنیاد بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوراج کے حصول، چھواچھوت کے خاتمے، سماجی برائیوں کے سدباب، ہمارے کاشت کاروں کی اقتصادی حالت بہتربنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے زبردست کوششیں کیں۔

گاندھی جینتی تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک خاص دن ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک ایسا موقع ہے کہ جب ہم گاندھی جی کی جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو یاد کریں۔ یہ موقع ہمیں اس امر کی ترغیب دیتا ہے کہ ہم اپنے ہم وطن شہریوں اور ملک کی خوش حالی اور ترقی کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔

آئیے ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم بھارت کو ان کے خوابوں کا ملک بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے، ساتھ ہی ساتھ ان کے تعلیمات، ان کے آئیڈیل اور ان کی اقدار پر بھی عمل کرتے رہیں گے۔

********** ***

( ش ح ۔ م ن ۔  ت ع (

04.10.2021

U.No:  9668

 



(Release ID: 1760727) Visitor Counter : 172