وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائر مارشل امیت دیو اے وی ایس ایم  وی ایس ایم  اے ڈی سی نے ویسٹرن ائر کمانڈ کی کمان سنبھالی

Posted On: 01 OCT 2021 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم اکتوبر 2021: ائر مارشل امیت دیو اے وی ایس ایم  وی ایس ایم  اے ڈی سی نے یکم اکتوبر 2021 کو ویسٹرن ائر کمانڈ میں ائر آفیسر کمانڈنگ انچیف (اے او سی ۔ ان ۔سی) کا عہدہ سنبھالا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے پڑھے ہوئے ائر مارشل نے دسمبر 1982 میں لڑاکا پائلٹ کے طور پر آئی اے ایف کی فلائنگ برانچ جوائن کی تھی۔ فائٹراسٹراٹک لیڈر کی حیثیت سے ائر آفیسر کا آئی اے ایف کے تحت مختلف نوعیت کے لڑاکا طیاروں کو اڑانے کا تقریبا ڈھائی ہزار گھنٹوں کا تجربہ ہے۔

ہندوستانی فضائیہ میں تقریبا 39 برس کی خدمات کے دوران انھوں نے متعدد اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریاں حاصل کیں۔ وہ ایک مگ 21 اسکواڈرن،ایک فرنٹ لائن ائربیس، ایک ائر ڈیفنس ڈائریکشن سنٹر اور ایک آپریشنل فائٹر بیس کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ وہ اسسٹنٹ چیف آف دی ائر اسٹاف( انسپیکشن) ڈائرکٹر جنرل ائر آپریشن اور ائر آفیسر انچارج پرسونل، ائر ہیڈکوارٹر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ موجودہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ اے او سی۔ ان ۔ سی ایسٹرن ائر کمانڈ کے عہدے پر تھے۔

ائر مارشل کو اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔ انھیں یکم اگست 2021 کو عزت مآب صدر ہندوستان کا اعزازی اے ڈی سی مقرر کیا گیا تھا۔

 

 

****

U.No:9616

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1760724)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil