جل شکتی وزارت
گاندھی جینتی کے موقع پر این ایم سی جی کے ذریعہ جمنا گھاٹ پر صفائی مہم کا اہتمام
Posted On:
02 OCT 2021 7:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 02 اکتوبر سوچھتا ہی سیوا مہم اور گاندھی جینتی کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کی جانب سے 2 اکتوبر کو کالندی کنج (نوئیڈا کی جانب) کے جمنا گھاٹ پر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ این ایم سی جی کے اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں بشمول گنگا وچار منچ ، ٹری کریز فاؤنڈیشن ، گنگا سمگر ، جمنا مشن کے رضاکاروں، مقامی بلدیاتی اداروں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ این ایم سی جی ٹیم کی قیادت جناب راجیو رنجن مشرا ، ڈائریکٹر جنرل ، این ایم سی جی نے کی جنہوں نے تمام شرکاء کا استقبال کیا ۔ ندی کی یکسر تبدیلی کے عہد کے اعادہ کے لیے گنگا کا حلف دلایا گیا۔ جناب اشوک کمار سنگھ ای ڈی (پروجیکٹ) نے بھی شرکت کی۔
شرم دان ٹیموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا - گھاٹ کے ایک جانب وچار منچ ، مغربی اتر پردیش یونٹ کے رضاکار بشمول بھرت پاٹھک، قومی کنوینر اور جناب سی پی چوہان بھی شریک تھے۔ گنگا وچار منچ ایک رضاکار انہ پلیٹ فارم ہے جو این ایم سی جی کے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان باہمی مذاکرات اور سرگرمیوں کا تال میل بناتا ہے۔ گنگا سمگر کی محترمہ نندیتا پاٹھک نے بھی اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔
گھاٹ کے دوسری طرف این ایم سی جی کے عہدیداروں ، جمنا مشن ، ٹری کریز فاؤنڈیشن اور دیگر نےصفائی مہم میں حصہ لیا۔ ٹری کریز فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو درختوں ، ندیوں ، ماحولیاتی نظام اور ماحولیات کے لیے پرعزم ہے۔ محترمہ بھاونا بڈولا کی سربراہی میں ٹری کریز فاؤنڈیشن ، قومی دارالحکومت کے علاقے میں جمنا کے گھاٹوں پر باقاعدگی سے صفائی کی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ نمامے گنگے پروگرام میں بچوں اور نوجوانوں کو شامل کرنے کے مقصد سے ایک خاص آن لائن کیوئز "گنگا کیوسٹ" انعقاد کرنے کے لیے ٹری کریز فاؤنڈیشن این ایم سی جی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
جناب راجیو رنجن مشرا ، ڈائریکٹر جنرل ، این ایم سی جی ، جنہوں نے سب سے آگے رہ کر مہم کی قیادت کی ، انہوں نے نہ صرف دریائے گنگا بلکہ اس کی معاون ندیوں کے از سرنو احیاء کی اہمیت پر زور دیا تاکہ گنگا ندی کی سوچھتا کو واپس لایا جا سکے۔ گنگا کی معاون ندیوں جیسے جمنا ، ہنڈن ، رام گنگا ، کوسی وغیرہ نمامی گنگے پروگرام کا حصہ ہے اور گنگا کی معاون ندیوں کی صفائی کے لیے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی جینتی کے علاوہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو بھی منا رہا ہے اور گنگا وچار منچ کے رضاکاروں کے ذریعہ گنگا بیسن کے اہم علاقوں میں واقع ریاستوں کے مختلف حصوں میں اسی طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-9642
(Release ID: 1760642)
Visitor Counter : 158