کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سرمایہ کاری کے موضوع پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی مشترکہ ٹاسک فورس کی نویں اجلاس کا انعقاد

Posted On: 02 OCT 2021 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 02  اکتوبر       امارت ابوظہبی کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن شیخ حمید بن زاید النہیان ، اورحکومت ہند کے وزیر برائے صنعت وتجارت ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم ، اور ٹیکسٹائل ، جناب پیوش گوئل نے آج دبئی میں سرمایہ کاری کے موضوع پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی اعلی سطحی مشترکہ ٹاسک فورس کی نویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ سرکاری حکام اور مختلف سرمایہ کاری اداروں کی نمائندگی کرنے والے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

مشترکہ ٹاسک فورس 2013 میں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر قائم کی گئی تھی ، جسے جنوری 2017 میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع  منصوبہ جاتی شراکت داری کے معاہدے پر ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہدنیز  متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے ذریعہ دستخط کرکے مزید مضبوط کیا گیا تھا۔

مشترکہ  ٹاسک فورس کے اس نویں اجلاس میں دونوں فریقوں نے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر کووڈ 19 وبائی امراض کے اثرات کو نوٹ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے اس مشکل دور میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کو تسلیم کیا اور اپنے اپنے علاقوں میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے فراہم کی گئی قیادت کی ستائش کی۔

اجلاس میں ابھی تک مشترکہ ٹاسک فورس کے کام کے ذریعہ حاصل کیے گئے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں معاشی ترقی کے امکانات کے ساتھ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے طریقوں کی تلاش جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لیے جاری بات چیت کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اور وسیع تر قدم ہوگا۔ اس سلسلے میں ، دونوں فریقوں نے ایک متوازن معاہدے کی سمت میں بات چیت کو تیز کرنے کی کوششوں کو سراہا جس سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کافی حد تک گہرے ہوں گے اور دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس کے شرکاء نے متحدہ عرب امارات اورہندوستان کی دیرینہ دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے میں ترمیم کی جاری کوششوں پر بھی غور کیا اور مذاکرات کے عمل کو جلد از جلد ختم کرنے کی اہمیت کو نوٹ کیا۔

اجلاس میں ، متحدہ عرب امارات کی خود مختار سرمایہ کاری اداروں کی جانب سے ہندوستان میں اہم ترجیحی شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے باہمی سود مند طریقوں اور مراعات تلاش کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اس تناظر میں حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے مثبت اقدامات کو نوٹ کیا گیا اور دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات کی بعض خود مختار سرمایہ کاری اداروں کو ٹیکس کی مراعات فراہم کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز رکھنے پر اتفاق کیا۔

وراثتی اموراور ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نیز بینکوں کو درپیش موجودہ مشکلات کے حل میں تیزی لانے کے لیے ہندوستان کی قومی سرمایہ کاری پروموشن ایجنسی،انویسٹ انڈیا کے اندر متحدہ عرب امارات کے خصوصی ڈیسک کی سرگرم شمولیت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستانی فریق نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کو درپیش کچھ دیرینہ مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ دونوں فریقوں نے ان مسائل کے جلد حل کے لیے اعلیٰ سرکاری سطح پر رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دو طرفہ تعلقات اوردونوں ممالک کے لوگوں کے مابین رابطوں کو آسان بنانے میں فضائی نقل و حمل کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ، دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے متعلقہ شہری ہوابازی حکام کو اپنے باہمی فائدےنیز دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل میں تیزی لانے کو  یقینی بنانے  کے لیے ، ترجیحی بنیادوں پر مل کر کام جاری رکھنا چاہیے ۔

مشترکہ ٹاسک فورس کے نویں اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ،مشترکہ ٹاسک فورس کے شریک صدر اور امارت ابوظہبی کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن شیخ حمید بن زاید النہیان نے کہا:

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک وسیع اور گہری منصوبہ جاتی شراکت داری ہے ، اور اس سے کووڈ – 19 وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود دوطرفہ معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔یہ  مشترکہ ٹاسک فورس دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو بڑھانے اور مزید تعاون کی رکاوٹوں کو دور کرنےکے لیے ایک اہم پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ مستقبل کے پیش نظر ، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ہمارے ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا اہم اہداف کا اشتراک کرتے ہیں اور مشترکہ ٹاسک فورس ان مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔"

مشترکہ ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین اورحکومت ہند کے  وزیر برائے صنعت و تجارت ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم ، اور ٹکسٹائل ، جناب پیوش گوئل نے کہا:

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ تعلقات رہے ہیں جو حالیہ دنوں میں مضبوط ہوئے ہیں اور وبائی امراض کے دوران بھی ہماری مسلسل مصروفیت دونوں ملکوں کی شراکت داری کو ظاہر کرتی ہے۔ ہماری قیادت متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے تعلقات کو ایک خاص مقام دیتی ہے اور مشترکہ ٹاسک فورس جیسے ہمارے دو طرفہ فورم ہماری دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے موثر طریقہ کار فراہم کرتے ہیں۔ ہندوستانی معیشت کی مضبوط ترقی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ، ہم ہندوستان کے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری بڑھانے کی توقع کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دنیا مستقبل میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری میں مزید اہم کامیابیوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9640


(Release ID: 1760616) Visitor Counter : 303


Read this release in: English , Hindi , Tamil