الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر کے 122 شہروں میں 166آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ مراکز کھولنے کے لیے یوآئی ڈی اے آئی کا منصوبہ


 اس وقت 55آدھار سیوا کیندر کام کر رہے ہیں؛  اب تک 70 لاکھ لوگوں کو  خدمات فراہم کی گئی ہیں

Posted On: 02 OCT 2021 9:12AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 02  اکتوبر        یونک آئیڈینٹی فیکشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے 55 آدھار سیوا کیندر (اے ایس کے) کھولے ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی کے اس منصوبے کے تحت ملک بھر کے 122 شہروں میں 166آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ مراکز کھولے جائیں گے۔ ان مراکز پر صرف آدھار سے متعلق  خدمات ہی فراہم کی جائیں گی۔ یہ مراکز  تقریبا 52،000 ان آدھار اندراج مراکز کے علاوہ ہیں جو بینکوں ، ڈاک خانوں اور ریاستی حکومتوں کے زیر انتظام ہیں۔

یہ تمام آدھار سیوا کیندر ہفتے میں ہر دن کھلے رہتے ہیں ، اب تک معذور افراد سمیت 70 لاکھ سے زائد لوگوں  کواپنی خدمات فراہم کر چکے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ ماڈل – اے زمرے کے مراکز پر ہر دن 1000 اندراجات اور معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی درخواستوں پر عملدرآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔ اسی طرح ماڈل – بی زمرے کے مراکز روزانہ 500 اندراجات اور معلومات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں نیز ماڈل – سی زمرے کے مراکز  روزانہ 250 اندراجات اور معلومات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ تمام مراکز صبح 9:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک کام کرتے ہیں۔ وہ صرف عام تعطیلات پر بند ہوتے ہیں جبکہ آدھار اندراج کی خدمات مفت ہے ،تاہم ڈیموگرافک اپ ڈیٹ کے لیے 50 اور بایومیٹرک اپ ڈیٹ (ڈیموگرافک اپ ڈیٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر) کے لیے 100/- روپے کی فیس ادا کی جاتی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے 55 آدھار سیوا کیندروں کی فہرست  حسب ذیل  ملاحظہ کریں:  

 

 

سلسلہ وار نمبر

شہر

پتہ

1

آگرہ

دوسری منزل ، کارپوریٹ پارک ، بلاک نمبر 109 ، سنجے پلیس ، آگرہ

2

احمد آباد

201 اور 202 ، شیل کمپلیکس ، آفس۔ سی جی روڈ ، مقابل مدھوسودن ہاؤس ، نوورنگ پورہ ٹیلی فون ایکسچینج ، بی/ایچ گریش کولڈ ڈرنک ، احمد آباد -380009

3

الہ آباد

زیریں منزل ، ونایک تروینی ٹاور ، سول لائن ، الہ آباد ، یوپی 211001

4

امرتسر

وجے نگر ، بٹالہ روڈ ، امرتسر ، پنجاب 143001

5

بنگلورو

گرینڈ میجسٹک مال ، #32 ، سیکنڈ کراس ،  6th مین گاندھی نگر ، نزد میجسٹک سینٹرل بس اسٹینڈ ، بنگلورو 560009

6

بنگلورو

ہاؤس نمبر36 ، پٹالما ٹیمپل اسٹریٹ ، پائی وسٹا کنونشن سینٹر کے آگے ، نیو ساؤتھ انڈ سرکل ، بنگلورو

7

بھاگلپور

تیسری منزل ، پی آر ٹاور ، سہائے روڈ ، گمٹی نمبر 3 ، بھیکھن پور ، بھاگلپور (بہار) 812001

8

بھوپال

پہلی منزل ، آشیما مال ، دانش نگر ، بواڈیا کلاں ہوشنگ آباد روڈ ، بھوپال 462026

9

بھوپال

پلاٹ نمبر 224 ، اسمرتی ٹاور ، زون -1 ، مہارانا پرتاپ نگر ، بھوپال ، مدھیہ پردیش

10

چنڈی گڑھ

گراؤنڈ فلور ، ایس سی او 57-58-59 ، سیکٹر 17 اے ، چندی گڑھ

11

چنئی

. 1ٹین اسکوائر مال جواہر لال نہرو روڈ ، کوئمبیدو سٹی چنئی

12

دمن

گراؤنڈ فلور ، نواکار سروے نمبر 502/1 ، دمن

13

دہرا دون

گراؤنڈ فلور ، اے ڈی ٹاور ، خسرا نمبر 261 ، موضع نرنجن پور ، پرگنہ پچوا دون ، دہرادون ، اتراکھنڈ ، 248001

14

دہرا دون

کیلاش ٹاور ، پہلی منزل ، میونسپل نمبر 22 ، امرت کور روڈ ، دہرادون 248001 اتراکھنڈ

15

دہلی

سینٹر 1. اکشردھام میٹرو اسٹیشن دہلی

16

دہلی

اندرلوک میٹرو اسٹیشن ، اندرلوک ، نئی دہلی 110009

17

دہلی

. 1بی 1 ، جی 2 ، موہن کارپوریٹو انڈسٹریل اسٹیٹ ، موہن اسٹیٹ، نئی دہلی

18

دیوانگرے

وشال آرکیڈ ، اپر گراؤنڈ فلور ، 828/ A1،2،2 ، 2C ، 2D ، بینک آف بڑودہ بلڈنگ ، مقابل ارونا تھیٹر ، پی بی روڈ ، دیوانگرے ، کرناٹک 577002

19

دھنباد

گراؤنڈ فلور ، شیوم انفرا اینڈ ہاؤسنگ ، ایس ایل این ٹی کالج کے پیچھے ، ایل سی روڈ ، ہیرا پور ، دھنباد 826001

20

دھنباد

پہلی منزل یونی وستا ٹاور ، کولا کسما روڈ ، نزد بگ بازار (اوزون گیلیریا مال) ، سرائےڈھیلا ، دھنباد ، جھارکھنڈ

21

غازی آباد

گراؤنڈ فلور ، تھاپر پلازہ ، این ایچ 91 ، پنچوتی کالونی ، سیکٹر 5 ، دولت پورہ ، غازی آباد ، اپ 201009

22

گوہاٹی

تیسری منزل ، سریکھا اسکوائر ، لچیت نگر ، الوباری ، گوہاٹی ، آسام

23

حصار

پہلی منزل ، میٹروپولیس مال ، مقابل ودیوت سدن ، دہلی روڈ ، حصار ، ہریانہ 125005

24

ہبلی

جے ٹی کے اریہنت اپلائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ 124/1بی  کلاسیک انکلیو ، چٹگپی پارک ، کلب روڈ ، ہبلی -580029 کرناٹک

25

حیدر آباد

پلاٹ نمبر 17 تا 24/ڈی نمبر 1-908/RC/G-1 تا 403 ، نزد امیج ہسپتال ، وٹل راؤ نگر ، مادھا پور

26

اندور

ابھے پرشال/ کھیل پرشال ، ریس کورس روڈ ، مقابل آئی ڈی اے بلڈنگ ، اندور 452001

27

جے پور

پہلی منزل ، آربٹ مال ، اجمیر روڈ ، سول لائنز میٹرو اسٹیشن ، جے پور ، راجستھان

28

جموں

گراؤنڈ فلور ، چندر بھاگا میونسپل کمیونٹی سینٹر ، ٹرائبل ٹیلو ایریا ، جموں 180016

29

جودھ پور

دکان نمبر SF-15 تا 18 ، دوسری منزل ، رائل انسل پلازہ ، کورٹ روڈ ، جودھپور- 342001

30

کوچی

گراؤنڈ فلور ، چکوس چیمبرز پائپ لائنز جنکشن ، این ایچ بائی پاس سول لائن روڈ ، پلاری وٹم ، کوچی ، کیرالہ

31

کولکاتہ

دوسری منزل ، ویبل آئی ٹی پارک ، انکورہٹی ، پوسٹ آفس: مکردہ ہوڑہ- 711409 ، کولکاتہ ، مغربی بنگال

32

کولکاتہ

اے ایس وائی ایس ٹی پارک ، 37/1 ، جی این بلاک ، سیکٹر- V ، بدھان نگر ، کولکاتہ ،  مغربی بنگال – 91

33

کوٹہ

دوسری منزل ، آکاش مال ، کوٹہ ایئرپورٹ ایریا ، گمان پورہ ، کوٹہ راجستھان

34

کرشنا نگر (نادیہ)

گراؤنڈ فلور ، ویبل آئی ٹی پارک ، موضع / گاؤں جہانگیر پور ، دیپارہ گرام پنچایت ، کرشنا نگر – 1 سب ڈویژن ، نادیہ - 741101 ، مغربی بنگال

35

لکھنؤ

رتن اسکوائر ، ودھان سبھا مارگ ، لال باغ ، لکھنؤ ، یوپی

36

مالدہ

گراؤنڈ فلور ، ڈی آر ڈی سی بلڈنگ ، مالدہ - 732101

37

میرٹھ

گراؤنڈ فلور ، 313 ، دہلی روڈ ، نزد یونین بینک آف انڈیا ، میرٹھ سٹی ، یوپی

38

ممبئی

گراؤنڈ فلور ، جی -06 ، این آئی بی آر کارپوریٹ پارک ، 1 ایروسیٹی ، سفید پل ، ساکیناکا ، ممبئی

39

میسور

نمبر 25 ، فرسٹ فلور ، کاماکشی ہسپتال روڈ ، کویمپونگارا نارتھ ، سرسوتی پورم ، میسور 09

40

میسور

مکان نمبر 532 ، وجےنگر فرسٹ اسٹیج ، نیو کالی داس روڈ ، میسور ، کرناٹک

41

ناگپور

گراؤنڈ فلور ، بلقیس پلازہ ، پاسپورٹ آفس بلڈنگ ، صادق آباد ، مانکاپور ، ناگپور

42

پٹنہ

پہلی منزل ، سائی ٹاور ، نیو ڈاک بنگلہ روڈ ، نزد ہوٹل اتسو

43

رائے پور

ٹی – 9 / 10 ، شیام پلازہ ، پنڈری بس اسٹینڈ ، مین روڈ ، پنڈری ، رائے پور ، چھتیس گڑھ

44

رانچی

دوسری منزل ، رائٹ ونگ ، منگل ٹاور ، نزد کنٹاٹولی چوک ، کوکر روڈ ، رانچی

45

رانچی

چوتھی منزل ، گلیکسی مال ، نزد پسکا نارتھ ، رتو روڈ ، رانچی ، جھارکھنڈ

46

شیلونگ

پہلی منزل ، مکان نمبر 24 ، رینجہ پوکھسے ، رینجہ مارکیٹ ، مقابل رینجہ ڈسپنسری ، شیلونگ 793006

47

شملہ

سی کے مال ، آئی ایس بی ٹی توتی کنڈی ، توتی کنڈی ، شملہ ، ہماچل پردیش 171004

48

سلچر

گراؤنڈ فلور ، بیریندر بھون ، ویویکانند روڈ ، سلچر (آسام)

49

سلی گوڑی

رجامی بگان (شمال) ، ہل کارٹ روڈ کے  پیچھے ، ایچ سی روڈ سلی گوری 734001

50

سلواسا

گراؤنڈ فلور ، شردھا کمپلیکس ، نزد ایچ ڈی ایف سی بینک سلواسا

51

سورت

دکان نمبر جی 7 اور 8 ، گراؤنڈ فلور ، گلیکسی انکلیو ، نزد گلیکسی سرکل ، پال ، اڈاجان ، سورت

52

وارانسی

دوسری منزل ، نیلمبر ، ڈی – 63/7، سی 4 ، محمور گنج ، وارانسی - 221010

53

وجے واڑہ

39-10-7 ، مقابل میونسپل واٹر ٹینک ، لیبیپیٹ ، وجئے واڑہ ، آندھرا پردیش

54

ویزاگ

تیسری منزل ، گرینڈ پیلس ، لین 1 ، دوارکا نگر ، وشاکھاپٹنم

55

وارنگل

کنڈکٹلا گیٹ وے ، کے یو کراس روڈ ، نعیم نگر ، وارنگل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 آدھار سیوا کیندر میں آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم اور ٹوکن مینجمنٹ سسٹم کے تحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ان کے ذریعہ بغیر کسی رکاوٹ کے شہریوں کو اندراج/ اپ ڈیٹ کے عمل کے متعلقہ مراحل کی رہنمائی  ملتی رہتی  ہے۔

تمام  مراکز ایئر کنڈیشنڈ سے آراستہ ہیں اور بیٹھنے کے مناسب انتظام کے ساتھ انہیں معذور افراد کے لیے  ماحول دوست بھی بنایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9617

 

 

 

 

 

 

 


(Release ID: 1760451) Visitor Counter : 380